مواد پر جائیں

سورۃ محمد 47:10

یہ سورۃ محمد کی 38 آیات میں سے آیت 10 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4555، پارہ 26۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 507 پر ہے۔

۞ أَفَلَمۡ يَسِيرُواْ فِي ٱلۡأَرۡضِ فَيَنظُرُواْ كَيۡفَ كَانَ عَٰقِبَةُ ٱلَّذِينَ مِن قَبۡلِهِمۡۖ دَمَّرَ ٱللَّهُ عَلَيۡهِمۡۖ وَلِلۡكَٰفِرِينَ أَمۡثَٰلُهَا

کیا ان لوگوں نے زمین میں چل پھر کر اس کا معائنہ نہیں کیا کہ ان سے پہلے کے لوگوں کا نتیجہ کیا ہوا1 ؟ اللہ نے انہیں ہلاک کر دیا اور کافروں کے لئے اسی طرح کی سزائیں ہیں.2

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 جن کے بہت سے آثار ان کے علاقوں میں موجود ہیں۔ نزول قرآن کے وقت بعض تباہ شدہ قوموں کے کھنڈرات اور آثار موجود تھے، اس لئے انہیں چل پھر کر ان کے عبرت ناک انجام دیکھنے کی طرف توجہ دلائی گئی کہ شاید ان کو دیکھ کر ہی یہ ایمان لے آئیں۔
  2. 2 یہ اہل مکہ کو ڈرایا جا رہا ہے کہ تم کفر سے باز نہ آئے تو تمہارے لئے بھی ایسی ہی سزا ہو سکتی ہے؟ اور گزشتہ کافر قوموں کی ہلاکت کی طرح، تمہیں بھی ہلاکت سے دوچار کیا جا سکتا ہے۔

47:10 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ محمد
0/38
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي محمد 47:10 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 47:10

Al-Mukhtasar

10- کیا یہ جھٹلانے والے زمین میں چلے پھرے نہیں کہ وہ اس بات پر غور و فکر کرتے کہ ان لوگوں سے پہلے جنھوں نے جھٹلایا ان کا انجام کیا ہوا؟ ان کا انجام یقیناً نہایت درد ناک تھا۔ اللہ تعالیٰ نے ان کے گھر برباد کر دیے اور انھیں اور ان کی اولادوں اور مالوں کو تہس نہس کر دیا اور کافروں کے لیے ہر دور میں اور ہر جگہ اسی طرح کی سزائیں ہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
26
الفاظ کی تعداد
16
مدینہ مصحف (604 صفحات)
507
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
507
نسخ مصحف (612 صفحات)
508
آیت 47:10 کس سورت میں ہے؟

سورۃ محمد. 114 میں سے سورت نمبر 47 · آیات کی تعداد: 38.

آیت 47:10 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 26.

آیت 47:10 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 507 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 507 · نسخ مصحف (612 صفحات): 508.

آیت 47:10 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 16.

آیت 47:10 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 47:10: حروف کی تعداد 72، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 47:10 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 47:10 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,555 ہے۔

سورۃ محمد میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ محمد: آیات کی تعداد 38۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 47 پر ہے۔

سورۃ محمد مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ محمد مدنی ہے۔

کیا آیت 47:10 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 47:10 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ محمد کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 38 آیات اور 539 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play