سورۃ محمد 47:33
یہ سورۃ محمد کی 38 آیات میں سے آیت 33 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4578، پارہ 26۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 510 پر ہے۔
۞ يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓاْ أَطِيعُواْ ٱللَّهَ وَأَطِيعُواْ ٱلرَّسُولَ وَلَا تُبۡطِلُوٓاْ أَعۡمَٰلَكُمۡ
اے ایمان والو! اللہ کی اطاعت کرو اور رسول کا کہا مانو اور اپنے اعمال کو غارت نہ کرو.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یعنی منافقین اور مرتدین کی طرح ارتداد ونفاق اختیار کرکے، اپنے عملوں کو برباد مت کرو۔ یہ گویا اسلام پر استقامت کا حکم ہے۔ بعض نےکبائر وفواحش کےارتکاب کو بھی حبط اعمال کا باعث گردانا ہے۔ اسی لئے مومنین کی صفات میں ایک صفت یہ بھی بیان کی گئی ہے کہ وہ بڑےگناہ اور فواحش سے بچتے ہیں۔ (النجم: 32) اس اعتبار سے کبائر وفواحش سے بچنے کی اس میں تاکید ہے۔ اس آیت سے یہ بھی معلوم ہوا کہ کوئی عمل خواہ کتنا ہی بہتر کیوں نہ معلوم ہوتا ہو اگر اللہ اور اس کے رسول ﹲ کی اطاعت کے دائرے سے باہر ہے تو رائیگاں اور برباد ہے۔
47:33 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 47:33
Al-Mukhtasar
33-اے اللہ پر ایمان لانے اور اس کی شریعت پر عمل کرنے والو! اللہ کی اطاعت کرو اور اس کے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم ) کی اطاعت کرو، اس طرح کہ ان دونوں کے حکم مانو اور ان کے منع کیے ہوئے کاموں سے بچو اور کفر اور دکھاوا کر کے اپنے اعمال برباد نہ کرو۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 26
- الفاظ کی تعداد
- 10
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 510
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 510
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 511
آیت 47:33 کس سورت میں ہے؟
سورۃ محمد. 114 میں سے سورت نمبر 47 · آیات کی تعداد: 38.
آیت 47:33 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 26.
آیت 47:33 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 510 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 510 · نسخ مصحف (612 صفحات): 511.
آیت 47:33 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 10.
آیت 47:33 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 47:33: حروف کی تعداد 54، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 47:33 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 47:33 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,578 ہے۔
سورۃ محمد میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ محمد: آیات کی تعداد 38۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 47 پر ہے۔
سورۃ محمد مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ محمد مدنی ہے۔
کیا آیت 47:33 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 47:33 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ محمد کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 38 آیات اور 539 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔