سورۃ نوح 71:11
یہ سورۃ نوح کی 28 آیات میں سے آیت 11 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 5430، پارہ 29۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 571 پر ہے۔
يُرۡسِلِ ٱلسَّمَآءَ عَلَيۡكُم مِّدۡرَارٗا
وه تم پر آسمان کو خوب برستا ہوا چھوڑ دے گا.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 بعض علماء اسی آیت کی وجہ سے نماز استسقاء میں سورہ نوح کے پڑھنے کو مستحب سمجھتے ہیں۔ مروی ہے کہ حضرت عمر سبھی ایک مرتبہ نماز استسقاء کے لئے منبر پر چڑھے تو صرف آیات استغفار (جن میں یہ آیت بھی تھی) پڑھ کر منبر سے اتر آئے۔ اور فرمایا کہ میں نے بارش کو، بارش کے ان راستوں سے طلب کیا ہے جو آسمانوں میں ہیں جن سے بارش زمین پر اترتی ہے (ابن کثیر) حضرت حسن بصری کے متعلق مروی ہے کہ ان سے آکر کسی نے قحط سالی کی شکایت کی تو انہوں نے اسے استغفار کی تلقین کی، کسی دوسرے شخص نے فقرو فاقہ کی شکایت کی، اسے بھی انہوں نے یہی نسخہ بتلایا۔ ایک اور شخص نے اپنے باغ کے خشک ہونے کا شکوہ کیا، اسے بھی فرمایا، استغفار کر۔ ایک شخص نے کہا، میرے گھر اولاد نہیں ہوتی، اسے بھی کہا اپنے رب سے استغفار کر۔ کسی نے جب ان سے کہا کہ آپ نے استغفار ہی کی تلقین کیوں کی؟ تو آپ نے یہی آیت تلاوت کرکے فرمایا، کہ میں نے اپنے پاس سے یہ بات نہیں کی، یہ وہ نسخہ ہے جو ان سب باتوں کے لئے اللہ نے بتلایا ہے۔ (السیر التفاسیر)
71:11 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 71:11
Al-Mukhtasar
11-بلاشبہ اگر تم نے ایسے کیا تو جب بھی تمھیں بارش کی ضرورت ہوگی، اللہ تعالیٰ تم پر مسلسل بارش برسائے گا اور تم قحط میں مبتلا نہیں ہو گے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 29
- الفاظ کی تعداد
- 4
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 571
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 572
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 573
آیت 71:11 کس سورت میں ہے؟
سورۃ نوح. 114 میں سے سورت نمبر 71 · آیات کی تعداد: 28.
آیت 71:11 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 29.
آیت 71:11 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 571 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 572 · نسخ مصحف (612 صفحات): 573.
آیت 71:11 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 4.
آیت 71:11 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 71:11: حروف کی تعداد 21، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 71:11 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 71:11 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 5,430 ہے۔
سورۃ نوح میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ نوح: آیات کی تعداد 28۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 71 پر ہے۔
سورۃ نوح مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ نوح مکی ہے۔
کیا آیت 71:11 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 71:11 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ نوح کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 28 آیات اور 226 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔