سورۃ نوح 71:4
یہ سورۃ نوح کی 28 آیات میں سے آیت 4 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 5423، پارہ 29۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 570 پر ہے۔
يَغۡفِرۡ لَكُم مِّن ذُنُوبِكُمۡ وَيُؤَخِّرۡكُمۡ إِلَىٰٓ أَجَلٖ مُّسَمًّىۚ إِنَّ أَجَلَ ٱللَّهِ إِذَا جَآءَ لَا يُؤَخَّرُۚ لَوۡ كُنتُمۡ تَعۡلَمُونَ
تو وه تمہارے گناه بخش دے گا اور تمہیں ایک وقت مقرره تک چھوڑ دے گا1 ۔ یقیناً اللہ کا وعده جب آجاتا ہے تو مؤخر نہیں ہوتا2۔ کاش کہ تمہیں سمجھ ہوتی.3
مترجم کے حواشی (3)
- 1 اس کے معنی یہ کیے گیے ہیں کہ ایمان لانے کی صورت میں تمہاری موت کی جو مدت مقرر ہے اس کو مؤخر کرکے تمہیں مذید مہلت عمر عطا فرمائے گا اور وہ عذاب تم سے دور کردے گا جو عدم ایمان کی صورت میں تمہارے لیے مقدر تھا۔ چنانچہ اس آیت سے استدلال کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اطاعت، نیکی اور صلۂ رحمی سے عمر میں حقیقتاً اضافہ ہوتا ہے۔ حدیث میں بھی ہے: « صِلَةُ الرَّحِمِ تَزِيدُ فِي الْعُمُرِ »، «صلۂ رحمی، اضافہ عمر کا باعث ہے»۔ (ابن کثیر) بعض کہتے ہیں، تاخیر کا مطلب برکت ہے، ایمان سے عمر میں برکت ہوگی۔ ایمان نہیں لاؤگے تو اس برکت سے محروم رہوگے۔
- 2 بلکہ لامحالہ واقع ہو کر رہنا ہے اسی لیے تمہاری بہتری اسی میں ہے کہ ایمان واطاعت کا راستہ فورا اپنا لو تاخیر خطرہ ہے کہ وعدہ عذاب الہی کی لپیٹ میں نہ آجاؤ۔
- 3 یعنی اگر تمہیں علم ہوتا تو تم اسے اپنانے میں جلدی کرتے جس کا میں تمہیں حکم دے رہا ہوں یا اگر تم یہ بات جانتے ہوتے کہ اللہ کا عذاب جب آجاتا ہے تو ٹلتا نہیں ہے۔
71:4 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 71:4
Al-Mukhtasar
4- بلاشبہ اگر تم یہ کر لو تو اللہ تعالیٰ تمھارے وہ گناہ بخش دے گا جن کا تعلق بندوں کے حقوق سے نہیں ہے اور تمھاری امت کی زندگی کی مدت ایک مقرر وقت تک بڑھا دے گا جو اللہ کے علم میں مقرر ہے۔ جب تک تم اس پر قائم رہے، تم زمین کو آباد رکھو گے۔ بلاشبہ موت جب آجائے تو اسے ٹالا نہیں جاسکتا۔ اگر تمھیں اس کا علم ہوتا تو جس شرک و گمراہی میں تم پڑے ہو، اسے چھوڑ کر اللہ تعالیٰ پر ایمان لانے اور اس کے حضور توبہ کرنے میں جلدی کرتے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 29
- الفاظ کی تعداد
- 18
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 570
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 572
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 573
آیت 71:4 کس سورت میں ہے؟
سورۃ نوح. 114 میں سے سورت نمبر 71 · آیات کی تعداد: 28.
آیت 71:4 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 29.
آیت 71:4 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 570 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 572 · نسخ مصحف (612 صفحات): 573.
آیت 71:4 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 18.
آیت 71:4 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 71:4: حروف کی تعداد 65، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 71:4 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 71:4 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 5,423 ہے۔
سورۃ نوح میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ نوح: آیات کی تعداد 28۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 71 پر ہے۔
سورۃ نوح مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ نوح مکی ہے۔
کیا آیت 71:4 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 71:4 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ نوح کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 28 آیات اور 226 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔