سورۃ ق 50:14
یہ سورۃ ق کی 45 آیات میں سے آیت 14 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4644، پارہ 26۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 518 پر ہے۔
وَأَصۡحَٰبُ ٱلۡأَيۡكَةِ وَقَوۡمُ تُبَّعٖۚ كُلّٞ كَذَّبَ ٱلرُّسُلَ فَحَقَّ وَعِيدِ
اور ایکہ1 والوں نے تبع کی قوم2 نے بھی تکذیب کی تھی۔ سب نے پیغمبروں کو جھٹلایا3 پس میرا وعدہٴ عذاب ان پر صادق آگیا.
مترجم کے حواشی (3)
- 1 أَصْحَابُ الأيْكَةِ کے لئے دیکھئے سورۃ الشعراء، آیت 176 کا حاشیہ۔
- 2 قَوْمُ تُبَّعٍ کے لئے دیکھئے سورۃ الدخان، آیت 37 کا حاشیہ۔
- 3 یعنی ان میں سے ہر ایک نے اپنے اپنے پیغمبر کو جھٹلایا۔ اس میں رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) کےلئے تسلی ہے۔ گویا آپ (صلى الله عليه وسلم) کو کہا جا رہا ہے کہ آپ (صلى الله عليه وسلم) اپنی قوم کی طرف سے اپنی تکذیب پر غمگین نہ ہوں اس لئے کہ یہ کوئی نئی بات نہیں ہے، آپ (صلى الله عليه وسلم) سے پہلے انبیا علیہم السلام کے ساتھ بھی ان کی قوموں نے یہی معاملہ کیا۔ دوسرے اہل مکہ کو تنبیہ ہے کہ پچھلی قوموں نے انبیا علیہم السلام کی تکذیب کی تو دیکھ لو ان کا کیا انجام ہوا؟ کیا تم بھی اپنے لئے یہی انجام پسند کرتے ہو؟ اگر یہ انجام پسند نہیں کرتے تو تکذیب کا راستہ چھوڑ دو اور پیغمبر (صلى الله عليه وسلم) پر ایمان لے آؤ۔
50:14 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 50:14
Al-Mukhtasar
14- اور قومِ شعیب، یعنی اَیکہ والوں اور یمن کے بادشاہ تُبّع کی قوم نے بھی جھٹلایا۔ ان سب اقوام نے اللہ کے بھیجے ہوئے رسولوں کو جھٹلایا تو ان پر اللہ کے عذاب کا وعدہ پورا ہوا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 26
- الفاظ کی تعداد
- 9
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 518
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 518
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 519
آیت 50:14 کس سورت میں ہے؟
سورۃ ق. 114 میں سے سورت نمبر 50 · آیات کی تعداد: 45.
آیت 50:14 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 26.
آیت 50:14 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 518 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 518 · نسخ مصحف (612 صفحات): 519.
آیت 50:14 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 9.
آیت 50:14 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 50:14: حروف کی تعداد 35، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 50:14 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 50:14 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,644 ہے۔
سورۃ ق میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ ق: آیات کی تعداد 45۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 50 پر ہے۔
سورۃ ق مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ ق مکی ہے۔
کیا آیت 50:14 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 50:14 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ ق کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 45 آیات اور 373 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔