مواد پر جائیں

سورۃ ق 50:40

یہ سورۃ ق کی 45 آیات میں سے آیت 40 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4670، پارہ 26۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 520 پر ہے۔

وَمِنَ ٱلَّيۡلِ فَسَبِّحۡهُ وَأَدۡبَٰرَ ٱلسُّجُودِ

اور رات کے وقت بھی تسبیح کریں1 اور نماز کے بعد بھی.2

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 (من) تبعیض کے لئے ہے۔ یعنی رات کے کچھ حصے میں بھی اللہ کی تسبیح کریں یا رات کی نماز (تہجد) پڑھیں۔ جیسے دوسرے مقام پر فرمایا «وَمِنَ اللَّيْلِ فَتَهَجَّدْ بِهِ نَافِلَةً لَكَ»(سورة بني إسرائيل: 79) ”رات کو اٹھ کر نماز تہجد پڑھیں جو آپ کے لئے مزید ثواب کا باعث ہے“ بعض کہتے ہیں کہ معراج سے قبل مسلمانوں کے لئے صرف فجر اور عصر کی نماز اور نبی (صلى الله عليه وسلم) کے لئے تہجد کی نماز بھی فرض تھی۔ معراج کے موقعے پر پانچ نمازیں فرض کر دی گئیں۔ (ابن کثیر)۔
  2. 2 یعنی اللہ کی تسبیح کریں۔ بعض نےاس سے وہ تسبیحات مراد لی ہیں، جن کے پڑھنے کی تاکید نبی (صلى الله عليه وسلم) نے فرض نمازوں کے بعد فرمائی ہے۔ مثلاً 33 مرتبہ سُبْحَانَ اللهِ ۔ 33مرتبہ الْحَمْدُ للهِ اور 34 مرتبہ اللهُ أَكْبَرُ وغیرہ (البخاري كتاب الأذان، باب الذكر بعد الصلاة كتاب الدعوات، باب الدعاء بعد الصلاة - مسلم كتاب المساجد باب استحباب الذكر بعد الصلاة وبيان صفته) مگر یہ تسبیحات اس سورت کے نزول کے بہت عرصہ بعد بتائی گئی تھیں۔ بعض نے کہا کہ یہ ادبار السجود سے مراد مغرب کے بعد دو رکعتیں ہیں۔

50:40 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ ق
0/45
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي ق 50:40 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 50:40

Al-Mukhtasar

40- اور رات کے کچھ حصے میں بھی اس کے لیے نماز پڑھیں اور نمازوں کے بعد اس کی تسبیح کریں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
26
الفاظ کی تعداد
5
مدینہ مصحف (604 صفحات)
520
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
520
نسخ مصحف (612 صفحات)
521
آیت 50:40 کس سورت میں ہے؟

سورۃ ق. 114 میں سے سورت نمبر 50 · آیات کی تعداد: 45.

آیت 50:40 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 26.

آیت 50:40 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 520 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 520 · نسخ مصحف (612 صفحات): 521.

آیت 50:40 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 5.

آیت 50:40 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 50:40: حروف کی تعداد 23، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 50:40 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 50:40 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,670 ہے۔

سورۃ ق میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ ق: آیات کی تعداد 45۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 50 پر ہے۔

سورۃ ق مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ ق مکی ہے۔

کیا آیت 50:40 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 50:40 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ ق کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 45 آیات اور 373 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play