مواد پر جائیں

سورۃ سبا 34:1 سبأ

یہ سورۃ سبا کی 54 آیات میں سے آیت 1 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3607، پارہ 22۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 428 پر ہے۔

ٱلۡحَمۡدُ لِلَّهِ ٱلَّذِي لَهُۥ مَا فِي ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَمَا فِي ٱلۡأَرۡضِ وَلَهُ ٱلۡحَمۡدُ فِي ٱلۡأٓخِرَةِۚ وَهُوَ ٱلۡحَكِيمُ ٱلۡخَبِيرُ

تمام تعریفیں اس اللہ کے لئے سزاوار ہیں جس کی ملکیت میں وه سب کچھ ہے جو آسمانوں اور زمین میں ہے1 آخرت میں بھی تعریف اسی کے لئے ہے2، وه (بڑی) حکمتوں واﻻ اور (پورا) خبردار ہے.

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 یعنی اسی کی ملکیت اور تصرف میں ہے، اسی کا ارادہ اور فیصلہ اس میں نافذ ہوتا ہے۔ انسان کو جو نعمت بھی ملتی ہے، وہ اسی کی پیدا کردہ ہے اور اسی کا احسان ہے، اسی لئے آسمان وزمین کی ہر چیز کی تعریف دراصل ان نعمتوں پر اللہ ہی کی حمدوتعریف ہے جن سے اس نے اپنی مخلوق کو نوازا ہے۔
  2. 2 یہ تعریف قیامت والے دن اہل ایمان کریں گے مثلاً «الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي صَدَقَنَا وَعْدَهُ» (سورة الزمر:74) «الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي هَدَانَا لِهَذَا» (سورة الأعرا: 43) «الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَذْهَبَ عَنَّا الْحَزَنَ» (فاطر: 34) وَغَيْرهَا مِنَ الآيَاتِ تاہم دنیا میں اللہ کی حمد وتعریف، عبادت ہے جس کا مکلف انسان کو بنایا گیا ہے اور آخرت میں یہ اہل ایمان کی روحانی خوراک ہوگی، جس سے انہیں لذت وفرحت محسوس ہوا کرے گی۔ (فتح القدیر)۔

34:1 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ سبا
0/54
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي سبا 34:1 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 34:1

Al-Mukhtasar

1-تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس کی ملکیت میں آسمانوں اور زمین کی ہر چیز ہے۔ وہی انھیں پیدا کرنے والا، ان کا مالک اور ان کی تدبیر کرنے والا ہے۔ آخرت میں تعریف بھی اسی کے لیے ہے اور وہ اپنے پیدا کرنے اور تدبیر کرنے میں کمال حکمت والا ہے۔ اپنے بندوں کے حالات سے پوری طرح باخبر ہے اور ان کی کوئی چیز اس سے چھپی نہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
22
الفاظ کی تعداد
17
مدینہ مصحف (604 صفحات)
428
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
428
نسخ مصحف (612 صفحات)
429
آیت 34:1 کس سورت میں ہے؟

سورۃ سبا (سبأ). 114 میں سے سورت نمبر 34 · آیات کی تعداد: 54.

آیت 34:1 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 22.

آیت 34:1 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 428 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 428 · نسخ مصحف (612 صفحات): 429.

آیت 34:1 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 17.

آیت 34:1 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 34:1: حروف کی تعداد 65، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 34:1 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 34:1 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,607 ہے۔

سورۃ سبا میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ سبا: آیات کی تعداد 54۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 34 پر ہے۔

سورۃ سبا مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ سبا مکی ہے۔

کیا آیت 34:1 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 34:1 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ سبا کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 54 آیات اور 883 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play