مواد پر جائیں

سورۃ سبا 34:3 سبأ

یہ سورۃ سبا کی 54 آیات میں سے آیت 3 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3609، پارہ 22۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 428 پر ہے۔

وَقَالَ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ لَا تَأۡتِينَا ٱلسَّاعَةُۖ قُلۡ بَلَىٰ وَرَبِّي لَتَأۡتِيَنَّكُمۡ عَٰلِمِ ٱلۡغَيۡبِۖ لَا يَعۡزُبُ عَنۡهُ مِثۡقَالُ ذَرَّةٖ فِي ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَلَا فِي ٱلۡأَرۡضِ وَلَآ أَصۡغَرُ مِن ذَٰلِكَ وَلَآ أَكۡبَرُ إِلَّا فِي كِتَٰبٖ مُّبِينٖ

کفار کہتے ہیں کہ ہم پر قیامت نہیں آئے گی۔ آپ کہہ دیجیئے! کہ مجھے میرے رب کی قسم! جو عالم الغیب ہے کہ وه یقیناً تم پر آئے گی1 اللہ تعالیٰ سے ایک ذرے کے برابر کی چیز بھی پوشیده نہیں2 نہ آسمانوں میں اور نہ زمین میں بلکہ اس سے بھی چھوٹی اور بڑی چیز کھلی کتاب میں موجود ہے.3

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 قسم بھی کھائی اور صیغہ بھی تاکید کا اور اس پر مزید لازم تاکید یعنی قیامت کیوں نہیں آئے گی؟ وہ تو بہرصورت یقیناً آئے گی۔
  2. 2 لا يَعْزُبُ، غائب اور پوشیدہ اور دور نہیں۔ یعنی جب آسمان وزمین کا کوئی ذرہ اس سے غائب اور پوشیدہ نہیں، تو پھر تمہارے اجزائے منتشرہ کو، جو مٹی میں مل گئے ہوں گے، جمع کرکے دوبارہ تمہیں زندہ کردینا کیوں ناممکن ہوگا۔
  3. 3 یعنی وہ لوح محفوظ میں موجود اور درج ہے۔

34:3 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ سبا
0/54
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي سبا 34:3 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 34:3

Al-Mukhtasar

3-جن لوگوں نے اللہ تعالیٰ کے ساتھ کفر کیا، انھوں نے کہا: ہم پر قیامت کبھی نہیں آئے گی۔ اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! ان سے کہہ دیں: کیوں نہیں، اللہ کی قسم! جس قیامت کو تم جھٹلاتے ہو، وہ تم پر ضرور آئے گی لیکن اس کا وقت صرف اللہ جانتا ہے۔ وہی پاک رب قیامت وغیرہ غیب کی چیزوں کا علم رکھتا ہے۔ اس پاک ذات کے علم سے آسمانوں اور زمین میں سب سے چھوٹی چیونٹی کے وزن کے برابر بھی کوئی چیز چھپی نہیں اور مذکورہ چیز سے چھوٹی یا بڑی کوئی چیز بھی اس سے چھپی نہیں بلکہ وہ واضح کتاب میں درج ہے اور وہ ہے لوح محفوظ جس میں قیامت تک ہونے والی ہر چیز لکھی گئی ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
22
الفاظ کی تعداد
32
مدینہ مصحف (604 صفحات)
428
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
428
نسخ مصحف (612 صفحات)
429
آیت 34:3 کس سورت میں ہے؟

سورۃ سبا (سبأ). 114 میں سے سورت نمبر 34 · آیات کی تعداد: 54.

آیت 34:3 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 22.

آیت 34:3 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 428 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 428 · نسخ مصحف (612 صفحات): 429.

آیت 34:3 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 32.

آیت 34:3 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 34:3: حروف کی تعداد 119، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 34:3 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 34:3 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,609 ہے۔

سورۃ سبا میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ سبا: آیات کی تعداد 54۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 34 پر ہے۔

سورۃ سبا مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ سبا مکی ہے۔

کیا آیت 34:3 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 34:3 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ سبا کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 54 آیات اور 883 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play