سورۃ سبا 34:41 سبأ
یہ سورۃ سبا کی 54 آیات میں سے آیت 41 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3647، پارہ 22۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 433 پر ہے۔
قَالُواْ سُبۡحَٰنَكَ أَنتَ وَلِيُّنَا مِن دُونِهِمۖ بَلۡ كَانُواْ يَعۡبُدُونَ ٱلۡجِنَّۖ أَكۡثَرُهُم بِهِم مُّؤۡمِنُونَ
وه کہیں گے تیری ذات پاک ہے اور ہمارا ولی تو تو ہے نہ کہ یہ1 بلکہ یہ لوگ جنوں کی عبادت کرتے تھے2، ان میں کے اکثر کا ان ہی پر ایمان تھا.
مترجم کے حواشی (2)
- 1 یعنی فرشتے بھی حضرت عیسیٰ علیہ السلا م کی طرح اللہ تعالی کی پاکیزگی بیان کر کے اظہار براءت کریں گے اور کہیں گے کہ ہم تو تیرے بندے ہیں اور تو ہمارا ولی ہے 'ہمارا ان سے کیا تعلق۔
- 2 جن سے مراد شیاطین ہیں، یعنی یہ اصل میں شیطانوں کے پجاری ہیں کیونکہ وہی ان کو بتوں کی عبادت پر لگاتے اور انہیں گمراہ کرتے تھے۔ جس طرح دوسرے مقام پر فرمایا «إِنْ يَدْعُونَ مِنْ دُونِهِ إِلا إِنَاثًا وَإِنْ يَدْعُونَ إِلا شَيْطَانًا مَرِيدًا» (النساء: 117)۔
34:41 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 34:41
Al-Mukhtasar
41- فرشتے کہیں گے: تیری ذات پاک اور بے عیب ہے۔ تو ہمارا ولی ہے نہ کہ یہ (مشرک)، ہمارے اور ان کے درمیان کوئی تعلق نہیں بلکہ یہ مشرک تو شیطانوں کی عبادت کرتے تھے جو ان کے سامنے فرشتے بن کر آتے تھے اور یہ اللہ تعالیٰ کے سوا ان کی عبادت کرتے تھے۔ ان کی اکثریت انھی پر یقین رکھتی تھی۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 22
- الفاظ کی تعداد
- 13
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 433
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 433
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 434
آیت 34:41 کس سورت میں ہے؟
سورۃ سبا (سبأ). 114 میں سے سورت نمبر 34 · آیات کی تعداد: 54.
آیت 34:41 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 22.
آیت 34:41 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 433 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 433 · نسخ مصحف (612 صفحات): 434.
آیت 34:41 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 13.
آیت 34:41 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 34:41: حروف کی تعداد 57، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 34:41 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 34:41 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,647 ہے۔
سورۃ سبا میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ سبا: آیات کی تعداد 54۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 34 پر ہے۔
سورۃ سبا مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ سبا مکی ہے۔
کیا آیت 34:41 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 34:41 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ سبا کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 54 آیات اور 883 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔