سورۃ سبا 34:48 سبأ
یہ سورۃ سبا کی 54 آیات میں سے آیت 48 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3654، پارہ 22۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 433 پر ہے۔
قُلۡ إِنَّ رَبِّي يَقۡذِفُ بِٱلۡحَقِّ عَلَّٰمُ ٱلۡغُيُوبِ
کہہ دیجیئے! کہ میرا رب حق (سچی وحی) نازل فرماتا ہے وه 1 ہر غیب کا جاننے واﻻ ہے.
مترجم کے حواشی (1)
- 1 قَذَفَ کے معنی، تیر اندازی اور خشت باری کے بھی ہیں اور کلام کرنے کے بھی۔ یہاں اس کے دوسرے معنی ہی ہیں یعنی وہ حق کے ساتھ گفتگو فرماتا، اپنے رسولوں پر وحی نازل فرماتا اور ان کے ذریعے سے لوگوں کے لئے حق واضح فرماتا ہے۔ جس طرح دوسرے مقام پر فرمایا «يُلْقِي الرُّوحَ مِنْ أَمْرِهِ عَلَى مَنْ يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ» (المؤمن: 15) یعنی ”اپنے بندوں میں سے جس کو چاہتا ہے، فرشتے کے ذریعے سے اپنی وحی سے نوازتا ہے“۔
34:48 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 34:48
Al-Mukhtasar
جب اللہ تعالیٰ نے باطل پرستوں اور مشرکوں کے خلاف دلائل ذکر کیے تو واضح کیا کہ یہ اللہ تعالیٰ کا دستور ہے، چنانچہ فرمایا:
48- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! کہہ دیجیے: بلاشبہ میرا رب حق کو باطل پر مسلط کرتا ہے تو وہ اسے باطل قرار دے دیتا ہے۔ وہ ہر غیب کا جاننے والا ہے۔ آسمانوں اور زمین کی کوئی چیز اس سے چھپی نہیں اور نہ اس کے بندوں کے اعمال اس سے چھپے ہوئے ہیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 22
- الفاظ کی تعداد
- 7
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 433
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 433
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 434
آیت 34:48 کس سورت میں ہے؟
سورۃ سبا (سبأ). 114 میں سے سورت نمبر 34 · آیات کی تعداد: 54.
آیت 34:48 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 22.
آیت 34:48 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 433 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 433 · نسخ مصحف (612 صفحات): 434.
آیت 34:48 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 7.
آیت 34:48 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 34:48: حروف کی تعداد 25، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 34:48 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 34:48 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,654 ہے۔
سورۃ سبا میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ سبا: آیات کی تعداد 54۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 34 پر ہے۔
سورۃ سبا مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ سبا مکی ہے۔
کیا آیت 34:48 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 34:48 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ سبا کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 54 آیات اور 883 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔