سورۃ ص 38:10
یہ سورۃ ص کی 88 آیات میں سے آیت 10 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3980، پارہ 23۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 453 پر ہے۔
أَمۡ لَهُم مُّلۡكُ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِ وَمَا بَيۡنَهُمَاۖ فَلۡيَرۡتَقُواْ فِي ٱلۡأَسۡبَٰبِ
یا کیا آسمان وزمین اور ان کے درمیان کی ہر چیز کی بادشاہت ان ہی کی ہے، تو پھر یہ رسیاں تان کر چڑھ جائیں.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یعنی آسمان پر چڑھ کر اس وحی کا سلسلہ منقطع کر دیں جو محمد (صلى الله عليه وسلم) پر نازل ہوتی ہے۔ اسباب، سبب کی جمع ہے۔ اس کے لغوی معنی ہر اس چیز کے ہیں جس کے ذریعے سے مطلوب تک پہنچا جائے، چاہے وہ کوئی سی بھی چیز ہو۔ اس لئے اس کے مختلف معنی کیے گئے ہیں۔ رسیوں کے علاوہ ایک ترجمہ دروازے کا بھی کیا گیا ہے، جن سے فرشتے زمین پر اترتے ہیں۔ یعنی سیڑھیوں کے ذریعے سے آسمان کے دروازوں تک پہنچ چائیں اور وحی بند کر دیں۔ (فتح القدیر)۔
38:10 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 38:10
Al-Mukhtasar
10- یا آسمانوں، زمین اور ان دونوں کے درمیان کی ہر چیز کی بادشاہت انھی کی ہے کہ وہ دینے یا نہ دینے کا حق رکھتے ہیں؟ اگر ان کا یہ خیال ہے تو وہ آسمان تک پہنچنے کے ذرائع اختیار کریں تاکہ وہ اپنی مرضی سے دینے یا نہ دینے کا فیصلہ اپنے ہاتھ میں لے سکیں اور وہ ایسا کبھی نہیں کر سکیں گے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 23
- الفاظ کی تعداد
- 10
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 453
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 453
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 454
آیت 38:10 کس سورت میں ہے؟
سورۃ ص. 114 میں سے سورت نمبر 38 · آیات کی تعداد: 88.
آیت 38:10 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 23.
آیت 38:10 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 453 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 453 · نسخ مصحف (612 صفحات): 454.
آیت 38:10 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 10.
آیت 38:10 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 38:10: حروف کی تعداد 45، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 38:10 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 38:10 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,980 ہے۔
سورۃ ص میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ ص: آیات کی تعداد 88۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 38 پر ہے۔
سورۃ ص مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ ص مکی ہے۔
کیا آیت 38:10 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 38:10 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ ص کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 88 آیات اور 733 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔