سورۃ ص 38:22
یہ سورۃ ص کی 88 آیات میں سے آیت 22 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3992، پارہ 23۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 454 پر ہے۔
إِذۡ دَخَلُواْ عَلَىٰ دَاوُۥدَ فَفَزِعَ مِنۡهُمۡۖ قَالُواْ لَا تَخَفۡۖ خَصۡمَانِ بَغَىٰ بَعۡضُنَا عَلَىٰ بَعۡضٖ فَٱحۡكُم بَيۡنَنَا بِٱلۡحَقِّ وَلَا تُشۡطِطۡ وَٱهۡدِنَآ إِلَىٰ سَوَآءِ ٱلصِّرَٰطِ
جب یہ (حضرت) داؤد (علیہ السلام) کے پاس پہنچے، پس یہ ان سے ڈر گئے1 ، انہوں نے کہا خوف نہ کیجئے! ہم دو فریق مقدمہ ہیں، ہم میں سے ایک نے دوسرے پر زیادتی کی ہے، پس آپ ہمارے درمیان حق کے ساتھ فیصلہ کر دیجئے اور ناانصافی نہ کیجئے اور ہمیں سیدھی راه بتا دیجئے.2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 ڈرنے کی وجہ صاف ظاہر ہے کہ ایک تو وہ دروازے کے بجائےعقب سے دیوار چڑھ کر اندر آئے۔ دوسرے، انہوں نے اتنا بڑا اقدام کرتے ہوئے بادشاہ وقت سے کوئی خوف محسوس نہیں کیا۔ ظاہری اسباب کے مطابق خوف والی چیز سے خوف کھانا، انسان کا ایک طبعی تقاضا ہے۔ یہ منصب وکمال نبوت کے خلاف ہے نہ توحید کے منافی۔ توحید کے منافی غیر اللہ کا وہ خوف ہے جو ماورائے اسباب ہو۔
- 2 آنے والوں نے تسلی دی کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، ہمارے درمیان ایک جھگڑا ہے، ہم آپ سے فیصلہ کرانے آئے ہیں، آپ حق کے ساتھ فیصلہ بھی فرمائیں اور سیدھے راستے کی طرف ہماری رہنمائی بھی۔
38:22 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 38:22
Al-Mukhtasar
22- جب وہ دونوں اچانک داود علیہ السلام کے پاس آئے تو وہ ان کے اپنے پاس اس نامعقول طریقے سے اچانک داخل ہونے سے ڈر گئے۔ جب انھیں پتا چلا کہ وہ گھبرا گئے ہیں تو انھوں نے کہا: آپ ڈریں نہیں۔ ہم دونوں کا باہم جھگڑا ہوا ہے اور ہم میں سے ایک نے دوسرے پر زیادتی کی ہے، لہٰذا آپ ہمارے درمیان عدل و انصاف سے فیصلہ کر دیں اور ہمارے درمیان فیصلہ کرتے وقت ناانصافی نہ کرنا اور ہمیں سیدھی راہ دکھانا جو درست ہو۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 23
- الفاظ کی تعداد
- 23
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 454
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 454
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 455
آیت 38:22 کس سورت میں ہے؟
سورۃ ص. 114 میں سے سورت نمبر 38 · آیات کی تعداد: 88.
آیت 38:22 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 23.
آیت 38:22 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 454 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 454 · نسخ مصحف (612 صفحات): 455.
آیت 38:22 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 23.
آیت 38:22 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 38:22: حروف کی تعداد 91، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 38:22 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 38:22 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,992 ہے۔
سورۃ ص میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ ص: آیات کی تعداد 88۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 38 پر ہے۔
سورۃ ص مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ ص مکی ہے۔
کیا آیت 38:22 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 38:22 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ ص کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 88 آیات اور 733 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔