سورۃ ص 38:3
یہ سورۃ ص کی 88 آیات میں سے آیت 3 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3973، پارہ 23۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 453 پر ہے۔
كَمۡ أَهۡلَكۡنَا مِن قَبۡلِهِم مِّن قَرۡنٖ فَنَادَواْ وَّلَاتَ حِينَ مَنَاصٖ
ہم نے ان سے پہلے بھی بہت سی امتوں کو تباه کر ڈاﻻ1 انہوں نے ہر چند چیﺦ وپکار کی لیکن وه وقت چھٹکارے کا نہ تھا.2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 جو ان سے زیادہ مضبوط اور قوت والے تھے لیکن کفر وتکذیب کی وجہ سے برے انجام سے دوچار ہوئے۔
- 2 یعنی انہوں نے عذاب دیکھ کر مدد کےلئے پکارا اور توبہ پر آمادگی کا اظہار کیا لیکن وہ وقت توبہ کا تھا نہ فرار کا۔ اس لئے نہ ان کا ایمان نافع ہوا اور نہ وہ بھاگ کر عذاب سے بچ سکے لاتَ، لا ہی سے ہے جس میں ت کا اضافہ ہے جیسے ثَمَّ کو ثَمَّةَ بھی بولتے ہیں مَنَاصٌ، نَاصَ يَنُوصُ کا مصدر ہے، جس کے معنی بھاگنے اور پیچھے ہٹنے کے ہیں۔
38:3 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 38:3
Al-Mukhtasar
3- ان سے پہلے ہم نے کتنی ہی قوموں کو ہلاک کیا جنھوں نے اپنے رسولوں کو جھٹلایا، پھر جب ان پر عذاب آیا تو انھوں نے مدد مانگتے ہوئے پکارا اور وہ وقت ان کے لیے عذاب سے خلاصی کا وقت نہ تھا کہ مدد مانگنا اور چیخ پکار کرنا انھیں اس بارے میں کوئی فائدہ دیتا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 23
- الفاظ کی تعداد
- 10
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 453
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 452
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 453
آیت 38:3 کس سورت میں ہے؟
سورۃ ص. 114 میں سے سورت نمبر 38 · آیات کی تعداد: 88.
آیت 38:3 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 23.
آیت 38:3 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 453 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 452 · نسخ مصحف (612 صفحات): 453.
آیت 38:3 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 10.
آیت 38:3 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 38:3: حروف کی تعداد 37، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 38:3 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 38:3 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,973 ہے۔
سورۃ ص میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ ص: آیات کی تعداد 88۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 38 پر ہے۔
سورۃ ص مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ ص مکی ہے۔
کیا آیت 38:3 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 38:3 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ ص کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 88 آیات اور 733 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔