سورۃ ص 38:34
یہ سورۃ ص کی 88 آیات میں سے آیت 34 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4004، پارہ 23۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 455 پر ہے۔
وَلَقَدۡ فَتَنَّا سُلَيۡمَٰنَ وَأَلۡقَيۡنَا عَلَىٰ كُرۡسِيِّهِۦ جَسَدٗا ثُمَّ أَنَابَ
اور ہم نے سلیمان (علیہ السلام) کی آزمائش کی اور ان کے تخت پر ایک جسم ڈال دیا پھر1 اس نے رجوع کیا.
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یہ آزمائش کیا تھی، کرسی پر ڈالا گیا جسم کس چیز کا تھا؟ اور اس کا مطلب کیا ہے؟ اس کی بھی کوئی تفصیل قرآن کریم یا حدیث میں نہیں ملتی۔ البتہ بعض مفسرین نے صحیح حدیث سے ثابت ایک واقعے کو اس پر چسپاں کیا ہے اور وہ یہ ہے کہ حضرت سلیمان (عليه السلام) نے ایک مرتبہ کہا کہ میں آج کی رات اپنی تمام بیویوں سے (جن کی تعداد 70 یا 90 تھی) ہمبستری کروں گا تاکہ ان سے شاہ سوار پیدا ہوں جو اللہ کی راہ میں جہاد کریں۔ اور اس پر ان شاء اللہ نہیں کہا (یعنی صرف اپنی ہی تدبیر پر سارا اعتماد کیا) نتیجہ یہ ہوا کہ سوائے ایک بیوی کے کوئی بیوی حاملہ نہیں ہوئی۔ اور حاملہ بیوی نے بھی جو بچہ جنا، وہ ناقص یعنی آدھا تھا۔ نبی (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا اگر سلیمان (عليه السلام) ان شاء اللہ کہہ لیتے تو سب سے مجاہد پیدا ہوتے۔ (صحيح بخاري ، كتاب الأنبياء ، صحيح مسلم، كتاب الإيمان، باب الاستثناء) ان مفسرین کے خیال میں شاید ان شاء اللہ نہ کہنا یا صرف اپنی تدبیر پر اعتماد کرنا یہی فتنہ ہو، جس میں حضرت سلیمان (عليه السلام) مبتلا ہوئے اور کرسی پر ڈالا جانے والا جسم یہی ناقص الخلقت بچہ ہو۔ واللهُ أَعْلَمُ۔
38:34 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 38:34
Al-Mukhtasar
34- یقیناً ہم نے سلیمان علیہ السلام کا امتحان لیا اور ہم نے ان کے تخت شاہی پر شیطان کو انسانی شکل میں ڈال دیا جس نے تھوڑے سے وقت کے لیے ان کی بادشاہت میں ادل بدل کیا، پھر اللہ تعالیٰ نے سلیمان علیہ السلام کو ان کی بادشاہی واپس کر دی اور انھیں شیطانوں پر مسلط کر دیا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 23
- الفاظ کی تعداد
- 9
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 455
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 455
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 456
آیت 38:34 کس سورت میں ہے؟
سورۃ ص. 114 میں سے سورت نمبر 38 · آیات کی تعداد: 88.
آیت 38:34 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 23.
آیت 38:34 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 455 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 455 · نسخ مصحف (612 صفحات): 456.
آیت 38:34 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 9.
آیت 38:34 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 38:34: حروف کی تعداد 38، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 38:34 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 38:34 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,004 ہے۔
سورۃ ص میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ ص: آیات کی تعداد 88۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 38 پر ہے۔
سورۃ ص مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ ص مکی ہے۔
کیا آیت 38:34 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 38:34 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ ص کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 88 آیات اور 733 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔