مواد پر جائیں

سورۃ ص 38:59

یہ سورۃ ص کی 88 آیات میں سے آیت 59 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4029، پارہ 23۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 456 پر ہے۔

هَٰذَا فَوۡجٞ مُّقۡتَحِمٞ مَّعَكُمۡ لَا مَرۡحَبَۢا بِهِمۡۚ إِنَّهُمۡ صَالُواْ ٱلنَّارِ

یہ ایک قوم ہے جو تمہارے ساتھ (آگ میں) جانے والی ہے1 ، کوئی خوش آمدید ان کے لئے نہیں ہے2 یہی تو جہنم میں جانے والے ہیں.3

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 جہنم کے دروازوں پر کھڑے فرشتے، ائمۂ کفر اور پیشوایان ضلالت سے کہیں گے، جب پیروکار قسم کے کافر جہنم میں جائیں گے۔ یا ائمۂ کفر وضلالت آپس میں یہ بات، پیرو کاروں کی طرف اشارہ کرکے کہیں گے۔
  2. 2 یہ لیڈر، جہنم میں داخل ہونے والے کافروں کے لئے، فرشتوں کے جواب میں یا آپس میں کہیں گے۔ رَحْبَةٌ کے معنی وسعت وفراخی کے ہیں۔ مرحبا یہ كَلِمَةُ تَرْحِيبٍ یعنی خیر مقدمی الفاظ ہیں جو آنے والے مہمان کے استقبال کے وقت کہے جاتے ہیں۔ لا مَرْحَبًا اس کے برعکس ہے۔
  3. 3 یہ ان کا خیر مقدم نہ کرنے کی علت ہے۔ یعنی ان کے اور ہمارے مابین کوئی وجہ امتیاز نہیں ہے، یہ بھی ہماری طرح جہنم میں داخل ہو رہے ہیں اور جس طرح ہم عذاب کے مستحق ٹھہرے ہیں، یہ بھی عذاب جہنم کے مستحق قرار پائے ہیں۔

38:59 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ ص
0/88
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي ص 38:59 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 38:59

Al-Mukhtasar

59- جب دوزخی آگ میں داخل ہو جائیں گے تو آپس میں جھگڑنے والوں کی طرح ایک دوسرے کو گالم گلوچ کریں گے اور ایک دوسرے سے لاتعلقی کا اظہار کریں گے۔ بعض کہیں گے: یہ دوزخی گروہ بھی تمھارے ساتھ دوزخ میں داخل ہونے والا ہے، تووہ انھیں جواب دیں گے: انھیں خوشی نہ ہو، بلاشبہ وہ بھی اسی طرح آگ کا عذاب جھیلنے والے ہیں جیسے ہمیں اس سے واسطہ رہا ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
23
الفاظ کی تعداد
10
مدینہ مصحف (604 صفحات)
456
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
456
نسخ مصحف (612 صفحات)
457
آیت 38:59 کس سورت میں ہے؟

سورۃ ص. 114 میں سے سورت نمبر 38 · آیات کی تعداد: 88.

آیت 38:59 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 23.

آیت 38:59 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 456 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 456 · نسخ مصحف (612 صفحات): 457.

آیت 38:59 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 10.

آیت 38:59 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 38:59: حروف کی تعداد 39، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 38:59 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 38:59 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,029 ہے۔

سورۃ ص میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ ص: آیات کی تعداد 88۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 38 پر ہے۔

سورۃ ص مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ ص مکی ہے۔

کیا آیت 38:59 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 38:59 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ ص کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 88 آیات اور 733 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play