سورۃ ص 38:76
یہ سورۃ ص کی 88 آیات میں سے آیت 76 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4046، پارہ 23۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 457 پر ہے۔
قَالَ أَنَا۠ خَيۡرٞ مِّنۡهُ خَلَقۡتَنِي مِن نَّارٖ وَخَلَقۡتَهُۥ مِن طِينٖ
اس نے جواب دیا کہ میں اس سے بہتر ہوں، تو نے مجھے آگ سے بنایا، اور اسے مٹی سے بنایا ہے.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یعنی شیطان نے اپنے زعم فاسد میں یہ سمجھا کہ آگ کا عنصر مٹی کے عنصر سے بہتر ہے۔ حالانکہ یہ سب جواہر متجانس (ہم جنس یا قریب قریب ایک درجے میں) ہیں۔ ان میں سے کسی کو، دوسرے پر شرف کسی عارض (خارجی سبب) ہی کی وجہ سے حاصل ہوتا ہے اور یہ عارض، آگ کے مقابلے میں، مٹی کے حصے میں آیا، کہ اللہ نے اسی سے آدم (عليه السلام) کو اپنے ہاتھوں سے بنایا، پھر اس میں اپنی روح پھونکی۔ اس لحاظ سے مٹی ہی کو آگ کے مقابلے میں شرف وعظمت حاصل ہے۔ علاوہ ازیں آگ کا کام جلا کر خاکستر کر دینا ہے، جبکہ مٹی اس کے برعکس انواع واقسام کی پیداوار کا موخذ ہے۔
38:76 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 38:76
Al-Mukhtasar
76- ابلیس نے کہا: میں آدم سے بہتر ہوں۔ یقیناً تو نے مجھے آگ سے پیدا کیا ہے اور اسے مٹی سے۔ اس کے خیال میں آگ مٹی سے معزز عنصر تھی۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 23
- الفاظ کی تعداد
- 10
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 457
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 457
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 458
آیت 38:76 کس سورت میں ہے؟
سورۃ ص. 114 میں سے سورت نمبر 38 · آیات کی تعداد: 88.
آیت 38:76 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 23.
آیت 38:76 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 457 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 457 · نسخ مصحف (612 صفحات): 458.
آیت 38:76 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 10.
آیت 38:76 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 38:76: حروف کی تعداد 34، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 38:76 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 38:76 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,046 ہے۔
سورۃ ص میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ ص: آیات کی تعداد 88۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 38 پر ہے۔
سورۃ ص مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ ص مکی ہے۔
کیا آیت 38:76 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 38:76 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ ص کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 88 آیات اور 733 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔