سورۃ طٰہٰ 20:117 طه
یہ سورۃ طٰہٰ کی 135 آیات میں سے آیت 117 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2465، پارہ 16۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 320 پر ہے۔
فَقُلۡنَا يَٰٓـَٔادَمُ إِنَّ هَٰذَا عَدُوّٞ لَّكَ وَلِزَوۡجِكَ فَلَا يُخۡرِجَنَّكُمَا مِنَ ٱلۡجَنَّةِ فَتَشۡقَىٰٓ
تو ہم نے کہا اے آدم! یہ تیرا اور تیری بیوی کا دشمن ہے (خیال رکھنا) ایسا نہ ہو کہ وه تم دونوں کو جنت سے نکلوا دے کہ تو مصیبت میں پڑ جائے.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یہ شقا، محنت ومشقت کے معنی میں ہے، یعنی جنت میں کھانے پینے، لباس اور مسکن جو سہولتیں بغیر کسی محنت کے حاصل ہیں۔ جنت سے نکل جانے کی صورت میں ان چاروں چیزوں کے لئے محنت و مشقت کرنی پڑے گی، جس طرح کہ ہر انسان کو دنیا میں ان بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لئے محنت کرنی پڑ رہی ہے۔ علاوہ ازیں صرف آدم (عليه السلام) سے کہا گیا کہ محنت مشقت میں پڑ جائیگا۔ دونوں کو نہیں کہا گیا حالانکہ درخت کا پھل کھانے والے آدم (عليه السلام) و حوا دونوں ہی تھے۔ اس لئے اصل مخاطب آدم ہی تھے۔ نیز بنیادی ضروریات کی فراہمی بھی مرد ہی کی ذمہ داری ہے عورت کی نہیں۔ اللہ تعالٰی نے عورت کو اس محنت و مشقت سے بچا کر گھر کی ملکہ کا اعزاز عطا فرمایا ہے۔ لیکن آج عورت کو یہ ”اعزاز الہٰی“ ”طوق غلامی“ نظر آتا ہے جس سے آزاد ہونے کے لیے وہ بے قرار اور مصروف جہد ہے آہ! اغوائے شیطانی بھی کتنا موثر اور اس کا جال بھی کتنا حسین اور دلفریب ہے۔
20:117 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 20:117
Al-Mukhtasar
117- تو ہم نے کہا: اے آدم! بلاشبہ ابلیس تمھارا اور تمھاری بیوی کا دشمن ہے، لہٰذا وہ اپنے وسوسوں کے ذریعے سے تمھیں اور تمھاری بیوی کو اپنے پیچھے لگا کر جنت سے نہ نکلوا دے اور پھر تمھیں مشقتیں اور پریشانیاں اٹھانی پڑیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 16
- الفاظ کی تعداد
- 12
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 320
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 320
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 321
آیت 20:117 کس سورت میں ہے؟
سورۃ طٰہٰ (طه). 114 میں سے سورت نمبر 20 · آیات کی تعداد: 135.
آیت 20:117 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 16.
آیت 20:117 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 320 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 320 · نسخ مصحف (612 صفحات): 321.
آیت 20:117 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 12.
آیت 20:117 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 20:117: حروف کی تعداد 49، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 20:117 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 20:117 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,465 ہے۔
سورۃ طٰہٰ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ طٰہٰ: آیات کی تعداد 135۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 20 پر ہے۔
سورۃ طٰہٰ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ طٰہٰ مکی ہے۔
کیا آیت 20:117 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 20:117 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ طٰہٰ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 135 آیات اور 1,335 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔