سورۃ طٰہٰ 20:39 طه
یہ سورۃ طٰہٰ کی 135 آیات میں سے آیت 39 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2387، پارہ 16۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 314 پر ہے۔
أَنِ ٱقۡذِفِيهِ فِي ٱلتَّابُوتِ فَٱقۡذِفِيهِ فِي ٱلۡيَمِّ فَلۡيُلۡقِهِ ٱلۡيَمُّ بِٱلسَّاحِلِ يَأۡخُذۡهُ عَدُوّٞ لِّي وَعَدُوّٞ لَّهُۥۚ وَأَلۡقَيۡتُ عَلَيۡكَ مَحَبَّةٗ مِّنِّي وَلِتُصۡنَعَ عَلَىٰ عَيۡنِيٓ
کہ تو اسے صندوق میں بند کرکے دریا میں چھوڑ دے، پس دریا اسے کنارے ﻻ ڈالے گا اور میرا اور خود اس کا دشمن اسے لے لے گا1 ، اور میں نے اپنی طرف کی خاص محبت ومقبولیت تجھ پر ڈال دی2۔ تاکہ تیری پرورش میری آنکھوں کے سامنے3 کی جائے.
مترجم کے حواشی (3)
- 1 مراد فرعون ہے جو اللہ کا بھی دشمن اور حضرت موسیٰ (عليه السلام) کا بھی دشمن تھا۔ یعنی لکڑی کا وہ تابوت تیرتا ہواجب شاہی محل کے کنارے پہنچا تو اسے باہر نکال کر دیکھا گیا، تو اس میں ایک معصوم بچہ تھا، فرعون نے اپنی بیوی کی خواہش پر پرورش کے لئے شاہی محل میں رکھ لیا۔
- 2 یعنی فرعون کے دل میں ڈال دی یا عام لوگوں کے دلوں میں تیری محبت ڈال دی۔
- 3 چنانچہ اللہ کی قدرت کا اور اس کی حفاظت و نگہبانی کا کمال اور کرشمہ دیکھئے کہ جس بچے کی خاطر، فرعون بیشمار بچوں کو قتل کروا چکا، تاکہ وہ زندہ نہ رہے، اسی بچے کو اللہ تعالٰی اس کی گود میں پلوا رہا ہے، اور ماں اپنے بچے کو دودھ پلا رہی ہے، لیکن اس کی اجرت بھی اسی دشمن موسیٰ (عليه السلام) سے وصول کر رہی ہے۔ (فَسُبْحَانَ ذِي الْجَبَرُوتِ وَالْمَلَكُوتِ وَالْكِبْرِيَاءِ وَالْعَظَمَةِ)
20:39 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 20:39
Al-Mukhtasar
39- ہم نے جب اسے الہام کرکے یہ حکم دیا کہ بیٹے کی پیدائش کے بعد اسے صندوق میں ڈال دینا اور اس صندوق کو دریا میں ڈال دینا، پھر عنقریب دریا اسے ہمارے حکم سے کنارے پر پھینک دے گا اور اسے میرا اور اس کا دشمن اٹھا لے گا اور وہ ہے فرعون۔ میں نے تجھ پر اپنی محبت ڈال دی تو لوگ تجھ سے محبت کرنے لگے اور تاکہ تو میری آنکھوں کے سامنے اور میری حفاظت و نگرانی میں پرورش پائے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 16
- الفاظ کی تعداد
- 22
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 314
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 314
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 315
آیت 20:39 کس سورت میں ہے؟
سورۃ طٰہٰ (طه). 114 میں سے سورت نمبر 20 · آیات کی تعداد: 135.
آیت 20:39 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 16.
آیت 20:39 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 314 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 314 · نسخ مصحف (612 صفحات): 315.
آیت 20:39 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 22.
آیت 20:39 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 20:39: حروف کی تعداد 93، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 20:39 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 20:39 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,387 ہے۔
سورۃ طٰہٰ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ طٰہٰ: آیات کی تعداد 135۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 20 پر ہے۔
سورۃ طٰہٰ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ طٰہٰ مکی ہے۔
کیا آیت 20:39 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 20:39 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ طٰہٰ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 135 آیات اور 1,335 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔