سورۃ طٰہٰ 20:54 طه
یہ سورۃ طٰہٰ کی 135 آیات میں سے آیت 54 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2402، پارہ 16۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 315 پر ہے۔
كُلُواْ وَٱرۡعَوۡاْ أَنۡعَٰمَكُمۡۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَأٓيَٰتٖ لِّأُوْلِي ٱلنُّهَىٰ
تم خود کھاؤ اور اپنے چوپایوں کو بھی چراؤ1 ۔ کچھ شک نہیں کہ اس میں عقلمندوں کے لئے2 بہت سی نشانیاں ہیں.
مترجم کے حواشی (2)
- 1 یعنی ان انواع و اقسام کی پیداوار میں کچھ چیزیں تمہاری خوراک اور لذت اور راحت کا سامان ہیں اور کچھ تمہارے چوپاؤں اور جانوروں کے لئے ہیں۔
- 2 نُهَى، نُهْيَةٌ کی جمع ہے، بمعنی عقل، أُولُو النُّهَى عقل والے۔ عقل کو نُهْيَةٌ اور عقلمند کو ذُو نُهْيَةٍ، اس لئے کہا جاتا ہے کہ بالآخر انہی کی رائے پر معاملہ انتہا پذیر ہوتا ہے، یا اس لئے کہ یہ نفس کو گناہوں سے روکتے ہیں، يَنْهَوْنَ النَّفْسَ عَنِ الْقَبَائِحِ (فتح القدیر)
20:54 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 20:54
Al-Mukhtasar
54- اے لوگو! جو پاکیزہ چیزیں ہم نے تمھارے لیے پیدا کی ہیں، ان میں سے کھاؤ اور اپنے مویشیوں کو بھی چراؤ۔ بلاشبہ ان مذکورہ بالا نعمتوں میں عقل والوں کے لیے اللہ کی قدرت و وحدانیت کے یقینی دلائل موجود ہیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 16
- الفاظ کی تعداد
- 9
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 315
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 315
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 316
آیت 20:54 کس سورت میں ہے؟
سورۃ طٰہٰ (طه). 114 میں سے سورت نمبر 20 · آیات کی تعداد: 135.
آیت 20:54 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 16.
آیت 20:54 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 315 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 315 · نسخ مصحف (612 صفحات): 316.
آیت 20:54 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 9.
آیت 20:54 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 20:54: حروف کی تعداد 37، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 20:54 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 20:54 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,402 ہے۔
سورۃ طٰہٰ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ طٰہٰ: آیات کی تعداد 135۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 20 پر ہے۔
سورۃ طٰہٰ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ طٰہٰ مکی ہے۔
کیا آیت 20:54 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 20:54 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ طٰہٰ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 135 آیات اور 1,335 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔