سورۃ طٰہٰ 20:61 طه
یہ سورۃ طٰہٰ کی 135 آیات میں سے آیت 61 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2409، پارہ 16۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 315 پر ہے۔
قَالَ لَهُم مُّوسَىٰ وَيۡلَكُمۡ لَا تَفۡتَرُواْ عَلَى ٱللَّهِ كَذِبٗا فَيُسۡحِتَكُم بِعَذَابٖۖ وَقَدۡ خَابَ مَنِ ٱفۡتَرَىٰ
موسی (علیہ السلام) نے ان سے کہا تمہاری شامت آچکی، اللہ تعالیٰ پر جھوٹ اور افترا نہ باندھو کہ وه تمہیں عذابوں سے ملیا میٹ کر دے، یاد رکھو وه کبھی کامیاب نہ ہوگا جس نے جھوٹی بات گھڑی.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 جب فرعون اجتماع گاہ میں جادو گروں کو مقابلہ کی ترغیب دے رہا تھا اور ان کو انعامات اور قرب خصوصی سے نواز نے کا اظہار کر رہا تھا تو حضرت موسیٰ (عليه السلام) نے بھی مقابلے سے پہلے انہیں وعظ کیا اور ان کے موجودہ رویے پر انہیں عذاب الٰہی سے ڈرایا۔
20:61 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 20:61
Al-Mukhtasar
61- موسیٰ علیہ السلام نے فرعون کے جادوگروں کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا: بچ جاؤ، جادو کے ذریعے سے تم لوگوں کو جو دھوکا دیتے ہو، اس کے ذریعے سے اللہ پر جھوٹ نہ گھڑو، ورنہ وہ تمھیں اپنے عذاب سے ملیامیٹ کر دے گا اور یاد رکھو! اللہ پر جھوٹ گھڑنے والا ہر حال میں نقصان ا ٹھائے گا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 16
- الفاظ کی تعداد
- 15
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 315
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 315
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 316
آیت 20:61 کس سورت میں ہے؟
سورۃ طٰہٰ (طه). 114 میں سے سورت نمبر 20 · آیات کی تعداد: 135.
آیت 20:61 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 16.
آیت 20:61 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 315 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 315 · نسخ مصحف (612 صفحات): 316.
آیت 20:61 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 15.
آیت 20:61 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 20:61: حروف کی تعداد 59، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 20:61 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 20:61 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,409 ہے۔
سورۃ طٰہٰ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ طٰہٰ: آیات کی تعداد 135۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 20 پر ہے۔
سورۃ طٰہٰ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ طٰہٰ مکی ہے۔
کیا آیت 20:61 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 20:61 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ طٰہٰ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 135 آیات اور 1,335 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔