سورۃ طٰہٰ 20:80 طه
یہ سورۃ طٰہٰ کی 135 آیات میں سے آیت 80 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2428، پارہ 16۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 317 پر ہے۔
يَٰبَنِيٓ إِسۡرَٰٓءِيلَ قَدۡ أَنجَيۡنَٰكُم مِّنۡ عَدُوِّكُمۡ وَوَٰعَدۡنَٰكُمۡ جَانِبَ ٱلطُّورِ ٱلۡأَيۡمَنَ وَنَزَّلۡنَا عَلَيۡكُمُ ٱلۡمَنَّ وَٱلسَّلۡوَىٰ
اے بنی اسرائیل! دیکھو ہم نے تمہیں تمہارے دشمن سے نجات دی اور تم سے کوه طور کی دائیں طرف کا وعده1 کیا اور تم پر من وسلویٰ اتارا.2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 وَوَاعَدْنَاكُمْ میں ضمیر جمع مخاطب کی ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ موسیٰ (عليه السلام) کوہ طور پر تمہیں یعنی تمہارے نمائندے بھی ساتھ لے کر آئیں تاکہ تمہارے سامنے ہی ہم موسیٰ (عليه السلام) سے ہم کلام ہوں، یا ضمیر جمع اس لئے لائی گئی کہ کوہ طور پر موسیٰ (عليه السلام) کو بلانا، بنی اسرائیل ہی کی خاطر اور انہی کی ہدایت و رہنمائی کے لئے تھا۔
- 2 مَنٌّ وَسَلْوَى کے نزول کا واقعہ، سورہ بقرہ کے آغاز میں گزر چکا ہے۔ مَنٌّ کوئی میٹھی چیز تھی جو آسمان سے نازل ہوئی تھی اور سَلْوَىٰ سے مراد بٹیر پرندے ہیں جو کثرت سے ان کے پاس آتے اور وہ حسب ضرورت انہیں پکڑ کر پکاتے اور کھا لیتے۔ (ابن کثیر)
20:80 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 20:80
Al-Mukhtasar
80- ہم نے بنی اسرائیل کو فرعون اور اس کے لشکروں سے بچانے کے بعد کہا: اے بنی اسرائیل! یقیناً ہم نے تمھیں تمھارے دشمن سے نجات دی اور تم سے وعدہ کیا کہ ہم کوہِ طور کے دامن میں واقع وادی کے دائیں جانب موسیٰ علیہ السلام سے کلام کریں گے۔ ہم نے تم پر تیہ کے میدان میں اپنی نعمتوں میں سے شہد کی طرح میٹھا مشروب (منّ) اور بٹیر سے ملتا جلتا نہایت عمدہ گوشت والا چھوٹا سا پرندہ (سلویٰ) نازل کیا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 16
- الفاظ کی تعداد
- 14
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 317
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 317
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 318
آیت 20:80 کس سورت میں ہے؟
سورۃ طٰہٰ (طه). 114 میں سے سورت نمبر 20 · آیات کی تعداد: 135.
آیت 20:80 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 16.
آیت 20:80 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 317 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 317 · نسخ مصحف (612 صفحات): 318.
آیت 20:80 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 14.
آیت 20:80 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 20:80: حروف کی تعداد 70، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 20:80 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 20:80 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,428 ہے۔
سورۃ طٰہٰ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ طٰہٰ: آیات کی تعداد 135۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 20 پر ہے۔
سورۃ طٰہٰ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ طٰہٰ مکی ہے۔
کیا آیت 20:80 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 20:80 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ طٰہٰ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 135 آیات اور 1,335 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔