مواد پر جائیں

سورۃ طٰہٰ 20:84 طه

یہ سورۃ طٰہٰ کی 135 آیات میں سے آیت 84 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2432، پارہ 16۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 317 پر ہے۔

قَالَ هُمۡ أُوْلَآءِ عَلَىٰٓ أَثَرِي وَعَجِلۡتُ إِلَيۡكَ رَبِّ لِتَرۡضَىٰ

کہا کہ وه لوگ بھی میرے پیچھے ہی پیچھے ہیں، اور میں نے اے رب! تیری طرف جلدی اس لئے کی کہ تو خوش ہو جائے.1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 سمندر پار کرنے کے بعد موسیٰ (عليه السلام) اسرائیل کے سربرآوردہ لوگوں کو ساتھ لے کر کوہ طور کی طرف چلے، لیکن رب کے شوق ملاقات میں تیز رفتاری سے ساتھیوں کو پیچھے چھوڑ کر اکیلے ہی طور پر پہنچ گئے، سوال کرنے پر جواب دیا، مجھے تو تیری رضا کی طلب اور اس کی جلدی تھی۔ وہ لوگ میرے پیچھے ہی آ رہے ہیں۔ بعض کہتے ہیں اس کا مطلب یہ نہیں کہ میرے پیچھے آ رہے ہیں بلکہ یہ ہے کہ وہ میرے پیچھے کوہ طور کے قریب ہی ہیں اور وہاں میری واپسی کے منتظر ہیں۔

20:84 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ طٰہٰ
0/135
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي طٰہٰ 20:84 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 20:84

Al-Mukhtasar

84- موسیٰ علیہ السلام نے کہا: وہ بھی میرے پیچھے پیچھے ہی ہیں، ابھی آجاتے ہیں اور میں تیری طرف اپنی قوم سے اس لیے آگے نکل آیا ہوں تاکہ تیری طرف جلدی کرنے سے تو مجھ سے راضی ہو جائے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
16
الفاظ کی تعداد
9
مدینہ مصحف (604 صفحات)
317
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
317
نسخ مصحف (612 صفحات)
318
آیت 20:84 کس سورت میں ہے؟

سورۃ طٰہٰ (طه). 114 میں سے سورت نمبر 20 · آیات کی تعداد: 135.

آیت 20:84 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 16.

آیت 20:84 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 317 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 317 · نسخ مصحف (612 صفحات): 318.

آیت 20:84 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 9.

آیت 20:84 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 20:84: حروف کی تعداد 33، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 20:84 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 20:84 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,432 ہے۔

سورۃ طٰہٰ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ طٰہٰ: آیات کی تعداد 135۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 20 پر ہے۔

سورۃ طٰہٰ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ طٰہٰ مکی ہے۔

کیا آیت 20:84 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 20:84 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ طٰہٰ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 135 آیات اور 1,335 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play