سورۃ یٰسین 36:27 يس
یہ سورۃ یٰسین کی 83 آیات میں سے آیت 27 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3732، پارہ 22۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 441 پر ہے۔
بِمَا غَفَرَ لِي رَبِّي وَجَعَلَنِي مِنَ ٱلۡمُكۡرَمِينَ
کہ مجھے میرے رب نے بخش دیا اور مجھے باعزت لوگوں میں سے کر دیا.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یعنی جس ایمان اور توحید کی وجہ سے مجھے رب نے بخش دیا، کاش میری قوم اس بات کو جان لے تاکہ وہ بھی ایمان وتوحید کو اپنا کر اللہ کی مغفرت اور اس کی نعمتوں کی مستحق ہو جائے۔ اس طرح اس شخص نے مرنے کے بعد بھی اپنی قوم کی خیر خواہی کی۔ ایک مومن صادق کو ایسا ہی ہونا چاہئے کہ وہ ہر وقت لوگوں کی خیر خواہی ہی کرے، بدخواہی نہ کرے۔ ان کی صحیح رہنمائی کرے، گمراہ نہ کرے، بیشک لوگ اسے جو چاہے کہیں اور جس قسم کا سلوک چاہیں کریں، حتیٰ کہ اسے مار ڈالیں۔
36:27 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 36:27
Al-Mukhtasar
27-26- اس کی شہادت کے بعد اس کی عزت بڑھانے کے لیے اس سے کہا گیا: جنت میں داخل ہو جاؤ۔ جب وہ اس میں داخل ہوا اور اس کی نعمتوں کا نظارہ کیا تو یوں خواہش کی: کاش! میری قوم، جس نے مجھے جھٹلایا اور قتل کیا، یہ جان لے کہ میرے رب نے میرے گناہ بخش دیے اور مجھے عزت و اکرام سے نوازا ہے، تاکہ وہ لوگ بھی میری طرح ایمان لے آئیں اور میرے جیسی جزا انھیں بھی ملے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 22
- الفاظ کی تعداد
- 7
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 441
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 442
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 443
آیت 36:27 کس سورت میں ہے؟
سورۃ یٰسین (يس). 114 میں سے سورت نمبر 36 · آیات کی تعداد: 83.
آیت 36:27 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 22.
آیت 36:27 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 441 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 442 · نسخ مصحف (612 صفحات): 443.
آیت 36:27 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 7.
آیت 36:27 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 36:27: حروف کی تعداد 27، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 36:27 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 36:27 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,732 ہے۔
سورۃ یٰسین میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ یٰسین: آیات کی تعداد 83۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 36 پر ہے۔
سورۃ یٰسین مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ یٰسین مکی ہے۔
کیا آیت 36:27 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 36:27 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ یٰسین کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 83 آیات اور 725 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔