سورۃ یٰسین 36:65 يس
یہ سورۃ یٰسین کی 83 آیات میں سے آیت 65 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3770، پارہ 23۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 444 پر ہے۔
ٱلۡيَوۡمَ نَخۡتِمُ عَلَىٰٓ أَفۡوَٰهِهِمۡ وَتُكَلِّمُنَآ أَيۡدِيهِمۡ وَتَشۡهَدُ أَرۡجُلُهُم بِمَا كَانُواْ يَكۡسِبُونَ
ہم آج کے دن ان کے منھ پر مہریں لگا دیں گے اور ان کے ہاتھ ہم سے باتیں کریں گے اور ان کے پاؤں گواہیاں دیں گے، ان کاموں کی جو وه کرتے1 تھے.
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یہ مہر لگانے کی ضرورت اس لئے پیش آئے گی کہ ابتداﺀً مشرکین قیامت والے دن بھی جھوٹ بولیں گے اور کہیں گے «وَاللَّهِ رَبِّنَا مَا كُنَّا مُشْرِكِينَ» (الأنعام: 23) ”اللہ کی قسم، جو ہمارا رب ہے، ہم مشرک نہیں تھے“۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ ان کے مونہوں پر مہر لگا دے گا، جس سے وہ خود توبولنے کی طاقت سے محروم ہو جائیں گے، البتہ اللہ تعالیٰ اعضائے انسانی کو قوت گویائی عطا فرمائے گا، ہاتھ بولیں گے کہ ہم سے اس نے فلاں فلاں کام کیا تھا اور پاؤں اس پر گواہی دیں گے۔ یوں گویا اقرار اور شہادت، دونوں مرحلے طے ہو جائیں گے۔ علاوہ ازیں ناطق کے مقابلے میں غیر ناطق چیزوں کا بول کر گواہی دینا، حجت واستدلال میں زیادہ بلیغ ہے کہ اس میں ایک اعجازی شان پائی جاتی ہے۔ (فتح القدیر) اس مضمون کو احادیث میں بھی بیان کیا گیا ہے۔ (ملاحظہ ہو صحیح مسلم، کتاب الزھد)۔
36:65 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 36:65
Al-Mukhtasar
65- آج ہم ان کے مونہوں پر مہریں لگا دیں گے تو وہ گونگے ہو جائیں گے۔ جو کفر اور نافرمانیاں وہ کرتے رہے، اس کے انکار کی بات نہیں کر سکیں گے اور ان کے ہاتھ ہم سے باتیں کریں گے کہ انھوں نے دنیا میں کیا عمل کیے اور ان کے پاؤں ان گناہوں کی گواہی دیں گے جو وہ کیا کرتے تھے اور جن کی طرف وہ چل کر جاتے تھے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 23
- الفاظ کی تعداد
- 11
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 444
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 444
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 445
آیت 36:65 کس سورت میں ہے؟
سورۃ یٰسین (يس). 114 میں سے سورت نمبر 36 · آیات کی تعداد: 83.
آیت 36:65 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 23.
آیت 36:65 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 444 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 444 · نسخ مصحف (612 صفحات): 445.
آیت 36:65 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 11.
آیت 36:65 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 36:65: حروف کی تعداد 56، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 36:65 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 36:65 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,770 ہے۔
سورۃ یٰسین میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ یٰسین: آیات کی تعداد 83۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 36 پر ہے۔
سورۃ یٰسین مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ یٰسین مکی ہے۔
کیا آیت 36:65 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 36:65 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ یٰسین کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 83 آیات اور 725 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔