مواد پر جائیں

سورۃ یٰسین 36:83 يس

یہ سورۃ یٰسین کی 83 آیات میں سے آیت 83 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3788، پارہ 23۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 445 پر ہے۔

فَسُبۡحَٰنَ ٱلَّذِي بِيَدِهِۦ مَلَكُوتُ كُلِّ شَيۡءٖ وَإِلَيۡهِ تُرۡجَعُونَ

پس پاک ہے وه اللہ جس کے ہاتھ میں ہر چیز کی بادشاہت ہے اور1 جس کی طرف تم سب لوٹائے جاؤ گے.2

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 ملک اور ملکوت دونوں کے ایک ہی معنی ہیں، بادشاہی، جیسے رَحْمَةٌ اور رَحَمُوتٌ رَهْبَةٌ اور رَهَبُوتٌ، جَبْرٌ اور جَبَرُوتٌ وغیرہ ہیں۔ (ابن کثیر) بعض اس کو مبالغے کا صیغہ قرار دیتے ہیں۔ (فتح القدیر) یعنی مَلَكُوتٌ مُلْكٌ کا مبالغہ ہے۔
  2. 2 یعنی یہ نہیں ہوگا کہ مٹی میں رل مل کر تمہارا وجود ہمیشہ کے لئے ختم ہوجائے، نہیں، بلکہ اسے دوبارہ وجود عطا کیا جائے گا۔ یہ بھی نہیں ہوگا کہ تم بھاگ کر کسی اور کے پاس پناہ طلب کر لو۔ تمہیں بہرحال اللہ ہی کی بارگاہ میں حاضر ہونا ہوگا، جہاں وہ عملوں کے مطابق اچھی یا بری جزا دے گا۔

36:83 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ یٰسین
0/83
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي یٰسین 36:83 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 36:83

Al-Mukhtasar

83-اس لیے اللہ تعالیٰ اس بے بسی اور عجز سے پاک اور بری ہے جسے مشرک اس کی طرف منسوب کرتے ہیں۔ وہی ہے جس کی تمام چیزوں پر بادشاہی ہے۔ وہ ان میں جیسے چاہے تصرف کرتا ہے۔ اسی کے ہاتھ میں ہر چیز کی چابیاں ہیں اور آخرت میں تم اسی اکیلے کی طرف لوٹائے جاؤ گے اور وہ تمھیں تمھارے اعمال کی جزا دے گا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
23
الفاظ کی تعداد
8
مدینہ مصحف (604 صفحات)
445
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
445
نسخ مصحف (612 صفحات)
446
آیت 36:83 کس سورت میں ہے؟

سورۃ یٰسین (يس). 114 میں سے سورت نمبر 36 · آیات کی تعداد: 83.

آیت 36:83 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 23.

آیت 36:83 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 445 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 445 · نسخ مصحف (612 صفحات): 446.

آیت 36:83 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 8.

آیت 36:83 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 36:83: حروف کی تعداد 34، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 36:83 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 36:83 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,788 ہے۔

سورۃ یٰسین میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ یٰسین: آیات کی تعداد 83۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 36 پر ہے۔

سورۃ یٰسین مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ یٰسین مکی ہے۔

کیا آیت 36:83 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 36:83 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ یٰسین کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 83 آیات اور 725 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play