سورۃ یونس 10:104 يونس
یہ سورۃ یونس کی 109 آیات میں سے آیت 104 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1468، پارہ 11۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 220 پر ہے۔
قُلۡ يَٰٓأَيُّهَا ٱلنَّاسُ إِن كُنتُمۡ فِي شَكّٖ مِّن دِينِي فَلَآ أَعۡبُدُ ٱلَّذِينَ تَعۡبُدُونَ مِن دُونِ ٱللَّهِ وَلَٰكِنۡ أَعۡبُدُ ٱللَّهَ ٱلَّذِي يَتَوَفَّىٰكُمۡۖ وَأُمِرۡتُ أَنۡ أَكُونَ مِنَ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ
آپ کہہ دیجئے1 کہ اے لوگو! اگر تم مرے دین کی طرف سے شک میں ہو تو میں ان معبودوں کی عبادت نہیں کرتا جن کی تم اللہ کو چھوڑ کر عبادت کرتے ہو2، لیکن ہاں اس اللہ کی عبادت کرتا ہوں جو تمہاری جان قبض کرتا ہے3۔ اور مجھ کو یہ حکم ہوا ہے کہ میں ایمان ﻻنے والوں میں سے ہوں.
مترجم کے حواشی (3)
- 1 اس آیت میں اللہ تعالٰی اپنے آخری پیغمبر حضرت محمد رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) کو حکم فرما رہا ہے کہ آپ تمام لوگوں پر واضح کر دیں کہ میرا طریقہ اور مشرکین کا طریقہ ایک دوسرے سے مختلف ہے۔
- 2 یعنی اگر تم میرے دین کے بارے میں شک کرتے ہو، جس میں صرف ایک اللہ کی عبادت ہے اور یہی دین حق ہے نہ کہ کوئی اور تو یاد رکھو میں ان معبودوں کی کبھی اور کسی حال میں عبادت نہیں کرونگا جن کی تم کرتے ہو۔
- 3 یعنی موت و حیات اسی کے ہاتھ میں ہے، اسی لئے جب وہ چاہے تمہیں ہلاک کر سکتا ہے کیونکہ انسانوں کی جانیں اسی کے ہاتھ میں ہیں۔
10:104 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 10:104
Al-Mukhtasar
104- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! کہہ دیں: اے لوگو! اگر تمھیں میرے اس دین کے بارے میں شک ہو جس کی طرف میں تمھیں بلاتا ہوں اور وہ دینِ توحید ہے تو مجھے تمھارے دین کے باطل ہونے کا یقین ہے، لہٰذا میں اس کی پیروی نہیں کروں گا۔ میں ان کی عبادت نہیں کروں گا جن کی تم اللہ کے سوا عبادت کرتے ہو بلکہ میں اس اللہ کی عبادت کرتا ہوں جو تمھیں موت دیتا ہے اور اس نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں اس کے ان مومن بندوں میں سے ہو جاؤں جو دین کو اسی کے لیے خالص کرنے والے ہیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 11
- الفاظ کی تعداد
- 26
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 220
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 220
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 221
آیت 10:104 کس سورت میں ہے؟
سورۃ یونس (يونس). 114 میں سے سورت نمبر 10 · آیات کی تعداد: 109.
آیت 10:104 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 11.
آیت 10:104 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 220 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 220 · نسخ مصحف (612 صفحات): 221.
آیت 10:104 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 26.
آیت 10:104 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 10:104: حروف کی تعداد 99، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 10:104 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 10:104 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,468 ہے۔
سورۃ یونس میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ یونس: آیات کی تعداد 109۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 10 پر ہے۔
سورۃ یونس مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ یونس مکی ہے۔
کیا آیت 10:104 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 10:104 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ یونس کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 109 آیات اور 1,833 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔