مواد پر جائیں

سورۃ یونس 10:18 يونس

یہ سورۃ یونس کی 109 آیات میں سے آیت 18 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1382، پارہ 11۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 210 پر ہے۔

وَيَعۡبُدُونَ مِن دُونِ ٱللَّهِ مَا لَا يَضُرُّهُمۡ وَلَا يَنفَعُهُمۡ وَيَقُولُونَ هَٰٓؤُلَآءِ شُفَعَٰٓؤُنَا عِندَ ٱللَّهِۚ قُلۡ أَتُنَبِّـُٔونَ ٱللَّهَ بِمَا لَا يَعۡلَمُ فِي ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَلَا فِي ٱلۡأَرۡضِۚ سُبۡحَٰنَهُۥ وَتَعَٰلَىٰ عَمَّا يُشۡرِكُونَ

اور یہ لوگ اللہ کے سوا 1 ایسی چیزوں کی عبادت کرتے ہیں جو نہ ان کو ضرر پہنچا سکیں 2اور نہ ان کو نفع پہنچا سکیں اور کہتے ہیں کہ یہ اللہ کے پاس ہمارے سفارشی ہیں3۔ آپ کہہ دیجئے کہ کیا تم اللہ کو ایسی چیز کی خبر دیتے ہو جو اللہ تعالیٰ کو معلوم نہیں، نہ آسمانوں میں اور نہ زمین میں4، وه پاک اور برتر ہے ان لوگوں کے شرک سے .5

مترجم کے حواشی (5)
  1. 1 یعنی اللہ کی عبادت سے تجاوز کرکے نہ کہ اللہ کی عبادت ترک کرکے۔ کیونکہ مشرکین اللہ کی عبادت کرتے تھے۔ اور غیر اللہ کی بھی۔
  2. 2 جب کہ معبود کی شان یہ ہے کہ وہ اپنے اطاعت گزاروں کو بدلہ اور اپنے نافرمانوں کو سزا دینے پر قادر ہے۔
  3. 3 یعنی ان کی سفارش سے اللہ ہماری ضرورتیں پوری کر دیتا ہے ہماری بگڑی بنا دیتا ہے یا ہمارے دشمن کی بنائی ہوئی بگاڑ دیتا ہے۔ یعنی مشرکین بھی اللہ کے سوا جن کی عبادت کرتے تھے ان کو نفع اور ضرر میں مستقل نہیں سمجھتے تھے بلکہ اپنے اور اللہ کے درمیان واسطہ اور وسیلہ سمجھتے تھے۔
  4. 4 یعنی اللہ کو تو اس بات کا علم نہیں کہ اس کا کوئی شریک بھی ہے یا اس کی بارگاہ میں سفارشی بھی ہونگے، گویا یہ مشرکین اللہ کو خبر دیتے ہیں کہ تجھے خبر نہیں۔ لیکن ہم تجھے بتلاتے ہیں کہ تیرے شریک بھی ہیں اور سفارشی بھی ہیں جو اپنے عقیدت مندوں کی سفارش کریں گے۔
  5. 5 اللہ تعالٰی نے فرمایا کہ مشرکین کی باتیں بے اصل ہیں۔ اللہ تعالٰی ان تمام باتوں سے پاک اور برتر ہے۔

10:18 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ یونس
0/109
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي یونس 10:18 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 10:18

Al-Mukhtasar

18- اور مشرک اللہ تعالیٰ کے سوا خیالی معبودوں کی عبادت کرتے ہیں جو نفع دے سکتے ہیں نہ نقصان، جبکہ معبود برحق وہ ہے جو جب چاہے نفع و نقصان دے۔ وہ اپنے معبودوں کے بارے میں کہتے ہیں کہ یہ سفارشی ہیں جو اللہ کے ہاں ہماری سفارش کریں گے تو وہ ہمیں ہمارے گناہوں پر عذاب نہیں دے گا۔ اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! ان سے کہہ دیں: کیا تم خوب علم رکھنے والے اللہ کو خبر دیتے ہو کہ اس کا کوئی شریک ہے، حالانکہ وہ آسمانوں اور زمین میں اپنے کسی شریک کو نہیں جانتا۔ وہ اس باطل اور جھوٹ سے پاک صاف ہے جو مشرک اس کے بارے میں کہتے ہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
11
الفاظ کی تعداد
29
مدینہ مصحف (604 صفحات)
210
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
210
نسخ مصحف (612 صفحات)
211
آیت 10:18 کس سورت میں ہے؟

سورۃ یونس (يونس). 114 میں سے سورت نمبر 10 · آیات کی تعداد: 109.

آیت 10:18 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 11.

آیت 10:18 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 210 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 210 · نسخ مصحف (612 صفحات): 211.

آیت 10:18 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 29.

آیت 10:18 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 10:18: حروف کی تعداد 118، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 10:18 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 10:18 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,382 ہے۔

سورۃ یونس میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ یونس: آیات کی تعداد 109۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 10 پر ہے۔

سورۃ یونس مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ یونس مکی ہے۔

کیا آیت 10:18 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 10:18 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ یونس کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 109 آیات اور 1,833 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play