سورۃ یونس 10:3 يونس
یہ سورۃ یونس کی 109 آیات میں سے آیت 3 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1367، پارہ 11۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 208 پر ہے۔
إِنَّ رَبَّكُمُ ٱللَّهُ ٱلَّذِي خَلَقَ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضَ فِي سِتَّةِ أَيَّامٖ ثُمَّ ٱسۡتَوَىٰ عَلَى ٱلۡعَرۡشِۖ يُدَبِّرُ ٱلۡأَمۡرَۖ مَا مِن شَفِيعٍ إِلَّا مِنۢ بَعۡدِ إِذۡنِهِۦۚ ذَٰلِكُمُ ٱللَّهُ رَبُّكُمۡ فَٱعۡبُدُوهُۚ أَفَلَا تَذَكَّرُونَ
بلاشبہ تمہارا رب اللہ ہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ روز میں پیدا کردیا پھر عرش پر قائم ہوا1 وه ہر کام کی تدبیر کرتا ہے2۔ اس کی اجازت کے بغیر کوئی اس کے پاس سفارش کرنے واﻻ نہیں3 ایسا اللہ تمہارا رب ہے سو تم اس کی عبادت کرو4، کیا تم پھر بھی نصیحت نہیں پکڑتے۔
مترجم کے حواشی (4)
- 1 اس کی وضاحت کے لئے دیکھئے سورہ اعراف آیت 54 کا حاشیہ۔
- 2 یعنی آسمان و زمین کی تخلیق کرکے اس نے ان کو یوں ہی نہیں چھوڑ دیا، بلکہ ساری کائنات کا نظم و تدبیر وہ اس طرح کر رہا ہے کہ کبھی کسی کا آپس میں تصادم نہیں ہوا، ہرچیز اس کے حکم پر اپنے اپنے کام میں مصروف ہے۔
- 3 مشرکین و کفار، جو اصل مخاطب تھے، ان کا عقیدہ تھا کہ یہ بت، جن کی وہ عبادت کرتے تھے اللہ کے ہاں ان کی شفاعت کریں گے اور ان کو اللہ کے عذاب سے چھڑوائیں گے۔ اللہ تعالٰی نے فرمایا وہاں اللہ کی اجازت کے بغیر کسی کو سفارش کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اور یہ اجازت بھی صرف انہی لوگوں کے لئے ہوگی جن کے لئے اللہ تعالٰی پسند فرمائے گا۔ «وَلَا يَشۡفَعُونَ إِلَّا لِمَنِ ٱرۡتَضَىٰ» [الأنبياء: 28]. «لَا تُغۡنِي شَفَٰعَتُهُمۡ شَيًۡٔا إِلَّا مِنۢ بَعۡدِ أَن يَأۡذَنَ ٱللَّهُ لِمَن يَشَآءُ وَيَرۡضَىٰٓ» [النجم: 26].
- 4 یعنی ایسا اللہ، جو کائنات کا خالق بھی ہے اس کا مدبر و منتطم بھی علاوہ ازیں تمام اختیارات کا بھی کلی طرح پر وہی مالک ہے، وہی اس لائق ہے کہ اس کی عبادت کی جائے۔
10:3 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 10:3
Al-Mukhtasar
3- اے تعجب کرنے والو! بلاشبہ تمھارا رب وہ اللہ ہے جس نے اتنے عظیم آسمان اور وسیع و عریض زمین چھ دنوں میں بنائی، پھر وہ عرش پر مستوی ہوا، پھر تم اس پرکیسے تعجب کرتے ہو کہ اس نے تمھارے ہی جیسے ایک مرد کو نبی بنا کر مبعوث کیا؟! وہ اکیلا ہی اپنی وسیع و عریض مملکت میں فیصلے کرتا اور اختیار رکھتا ہے۔ کسی کو یہ اختیار نہیں کہ اس کے حضور اس کی اجازت اور رضا مندی کے بغیر کسی بھی چیز میں سفارش کرے۔ ان مذکورہ صفات کا مالک اللہ ہے جو تمھارا رب ہے، لہٰذا مخلص ہو کر اس اکیلے کی عبادت کرو۔ کیا تم اس کی وحدانیت کا پتہ دینے والے ان تمام دلائل اور ثبوتوں سے نصیحت نہیں پکڑتے؟ جسے نصیحت قبول کرنے کی معمولی خواہش بھی ہو، وہ ضرور اسے جان لے گا اور اس پر ایمان لے آئے گا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 11
- الفاظ کی تعداد
- 29
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 208
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 208
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 209
آیت 10:3 کس سورت میں ہے؟
سورۃ یونس (يونس). 114 میں سے سورت نمبر 10 · آیات کی تعداد: 109.
آیت 10:3 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 11.
آیت 10:3 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 208 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 208 · نسخ مصحف (612 صفحات): 209.
آیت 10:3 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 29.
آیت 10:3 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 10:3: حروف کی تعداد 111، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 10:3 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 10:3 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,367 ہے۔
سورۃ یونس میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ یونس: آیات کی تعداد 109۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 10 پر ہے۔
سورۃ یونس مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ یونس مکی ہے۔
کیا آیت 10:3 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 10:3 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ یونس کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 109 آیات اور 1,833 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔