مواد پر جائیں

سورۃ یونس 10:66 يونس

یہ سورۃ یونس کی 109 آیات میں سے آیت 66 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1430، پارہ 11۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 216 پر ہے۔

أَلَآ إِنَّ لِلَّهِ مَن فِي ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَمَن فِي ٱلۡأَرۡضِۗ وَمَا يَتَّبِعُ ٱلَّذِينَ يَدۡعُونَ مِن دُونِ ٱللَّهِ شُرَكَآءَۚ إِن يَتَّبِعُونَ إِلَّا ٱلظَّنَّ وَإِنۡ هُمۡ إِلَّا يَخۡرُصُونَ

یاد رکھو کہ جتنے کچھ آسمانوں میں ہیں اور جتنے زمین میں ہیں یہ سب اللہ ہی کے ہیں اور جو لوگ اللہ کو چھوڑ کر دوسرے شرکا کی عبادت کررہے ہیں کس چیز کی اتباع کر رہے ہیں۔ محض بے سند خیال کی اتباع کر رہے ہیں اور محض اٹکلیں لگا رہے ہیں.1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 یعنی اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرانا، کسی دلیل کی بنیاد پر نہیں، بلکہ محض ظن او تخمین اور رائے و قیاس کی کرشمہ سازی ہے۔ آج اگر انسان اپنے قوائے عقل و فہم کو صحیح طریقے سے استعمال میں لائے تو یقینا اس پر واضح ہو سکتا ہے کہ اللہ کا کوئی شریک نہیں ہے جس طرح وہ آسمان اور زمین کی تخلیق میں واحد ہے، کوئی اس کا شریک نہیں ہے تو پھر عبادت میں دوسرے کیوں کر اس کے شریک ہو سکتے ہیں۔

10:66 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ یونس
0/109
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي یونس 10:66 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 10:66

Al-Mukhtasar

66- آگاہ رہو! بلاشبہ آسمانوں اور زمین میں جو کوئی ہے، وہ سب اکیلے اللہ کی ملکیت ہے۔ جو مشرک اللہ کے سوا اور معبودوں کی عبادت کرتے ہیں، وہ کس چیز کی پیروی کرتے ہیں؟! حقیقت میں وہ صرف شک کی پیروی کرتے ہیں اور وہ ان شریکوں کی نسبت اللہ کی طرف کر کے جھوٹ ہی بولتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کی باتوں سے بہت بلند اور برتر ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
11
الفاظ کی تعداد
25
مدینہ مصحف (604 صفحات)
216
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
216
نسخ مصحف (612 صفحات)
217
آیت 10:66 کس سورت میں ہے؟

سورۃ یونس (يونس). 114 میں سے سورت نمبر 10 · آیات کی تعداد: 109.

آیت 10:66 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 11.

آیت 10:66 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 216 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 216 · نسخ مصحف (612 صفحات): 217.

آیت 10:66 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 25.

آیت 10:66 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 10:66: حروف کی تعداد 88، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 10:66 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 10:66 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,430 ہے۔

سورۃ یونس میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ یونس: آیات کی تعداد 109۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 10 پر ہے۔

سورۃ یونس مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ یونس مکی ہے۔

کیا آیت 10:66 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 10:66 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ یونس کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 109 آیات اور 1,833 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play