سورۃ یونس 10:75 يونس
یہ سورۃ یونس کی 109 آیات میں سے آیت 75 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1439، پارہ 11۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 217 پر ہے۔
ثُمَّ بَعَثۡنَا مِنۢ بَعۡدِهِم مُّوسَىٰ وَهَٰرُونَ إِلَىٰ فِرۡعَوۡنَ وَمَلَإِيْهِۦ بِـَٔايَٰتِنَا فَٱسۡتَكۡبَرُواْ وَكَانُواْ قَوۡمٗا مُّجۡرِمِينَ
پھر ان پیغمبروں کے بعد ہم نے موسیٰ اور ہارون (علیہما السلام) کو1 ، فرعون اور اس کے سرداروں کے پاس اپنی نشانیاں دے کر بھیجا2۔ سو انہوں نے تکبر کیا اور وه لوگ مجرم قوم تھے.3
مترجم کے حواشی (3)
- 1 رسولوں کے عمومی ذکر کے بعد، حضرت موسیٰ و ہارون علیہا اسلام کا ذکر کیا جا رہا ہے، درآنحالیکہ رسول کے تحت میں وہ بھی آجاتے ہیں۔ لیکن چونکہ ان کا شمار جلیل القدر رسولوں میں ہوتا ہے اس لئے خصوصی طور پر ان کا الگ ذکر فرما دیا۔
- 2 حضرت موسیٰ (عليه السلام) کے معجزات، بالخصوص نو آیات بینات، جن کا ذکر اللہ نے سورت نبی اسرائیل آیت 101میں کیا ہے۔ مشہور ہیں۔
- 3 لیکن چونکہ وہ بڑے بڑے جرائم اور گناہوں کے عادی تھے۔ اس لئے انہوں نے اللہ کے بھیجے ہوئے رسول کے ساتھ بھی استکبار کا معاملہ کیا۔ کیونکہ ایک گناہ، دوسرے گناہ کا ذریعہ بنتا اور گناہوں پر اصرار بڑے بڑے گناہوں کے ارتکاب کی جرأت پیدا کرتا ہے۔
10:75 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 10:75
Al-Mukhtasar
75- پھر ان رسولوں کے ایک عرصہ بعد ہم نے موسیٰ علیہ السلام اور ان کے بھائی ہارون علیہ السلام کو مصر کے بادشاہ فرعون اور اس کی قوم کے سرداروں کی طرف بھیجا۔ ہم نے انھیں ایسے معجزات دے کر بھیجا جو ان کی سچائی پر دلالت کرتے تھے، لیکن پھر بھی انھوں نے ان کی لائی ہوئی شریعت پر ایمان لانے سے تکبر کیا اور وہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ کفر کرنے اور اس کے رسولوں کو جھٹلانے کی وجہ سے مجرم لوگ تھے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 11
- الفاظ کی تعداد
- 14
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 217
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 217
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 218
آیت 10:75 کس سورت میں ہے؟
سورۃ یونس (يونس). 114 میں سے سورت نمبر 10 · آیات کی تعداد: 109.
آیت 10:75 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 11.
آیت 10:75 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 217 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 217 · نسخ مصحف (612 صفحات): 218.
آیت 10:75 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 14.
آیت 10:75 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 10:75: حروف کی تعداد 69، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 10:75 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 10:75 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,439 ہے۔
سورۃ یونس میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ یونس: آیات کی تعداد 109۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 10 پر ہے۔
سورۃ یونس مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ یونس مکی ہے۔
کیا آیت 10:75 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 10:75 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ یونس کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 109 آیات اور 1,833 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔