مواد پر جائیں

سورۃ یونس 10:81 يونس

یہ سورۃ یونس کی 109 آیات میں سے آیت 81 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1445، پارہ 11۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 218 پر ہے۔

فَلَمَّآ أَلۡقَوۡاْ قَالَ مُوسَىٰ مَا جِئۡتُم بِهِ ٱلسِّحۡرُۖ إِنَّ ٱللَّهَ سَيُبۡطِلُهُۥٓ إِنَّ ٱللَّهَ لَا يُصۡلِحُ عَمَلَ ٱلۡمُفۡسِدِينَ

سو جب انہوں نے ڈاﻻ تو موسی﴿علیہ السلام﴾ نے فرمایا کہ یہ جو کچھ تم ﻻئے ہو جادو ہے۔ یقینی بات ہے کہ اللہ اس کو ابھی درہم برہم کیے دیتا ہے1 ، اللہ ایسے فسادیوں کا کام بننے نہیں دیتا.2

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 چنانچہ ایسا ہی ہوا۔ بھلا جھوٹ بھی، سچ کے مقابلے میں کامیاب ہو سکتا ہے؟ جادوگروں نے، چاہے وہ اپنی فن میں کتنے ہی درجہ کمال کو پہنچے ہوئے تھے، جو کچھ پیش کیا، وہ جادو ہی تھا اور نظر کی شعبدہ بازی ہی تھی اور جب حضرت موسیٰ (عليه السلام) نے اللہ کے حکم سے اپنا عصا پھینکا تو اس نے ساری شعبدہ بازیوں کو آن واحد میں ختم کر دیا۔
  2. 2 اور یہ جادوگر بھی مفسدین تھے، جنہوں نے محض دنیا کمانے کے لئے جادوگری کا فن سیکھا ہوا تھا اور جادو کے کرتب دکھا کر لوگوں کو بیوقوف بناتے تھے، اللہ تعالٰی ان کے اس عمل فساد کو کس طرح سنوار سکتا تھا؟۔

10:81 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ یونس
0/109
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي یونس 10:81 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 10:81

Al-Mukhtasar

81- جب انھوں نے اپنے جادو کا جال پھینکا تو موسیٰ علیہ السلام نے ان سے کہا: جو تم نے ظاہر کیاہے، وہ جادو ہے۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ ابھی تمھاری اس کارستانی کو باطل کر دے گا جس کا کوئی اثر نہیں ہوگا۔ تم اپنے جادو سے زمین میں فساد مچاتے ہو اور اللہ تعالیٰ اس بندے کے عمل کی اصلاح نہیں کرتا جو فسادی ہو۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
11
الفاظ کی تعداد
17
مدینہ مصحف (604 صفحات)
218
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
218
نسخ مصحف (612 صفحات)
219
آیت 10:81 کس سورت میں ہے؟

سورۃ یونس (يونس). 114 میں سے سورت نمبر 10 · آیات کی تعداد: 109.

آیت 10:81 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 11.

آیت 10:81 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 218 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 218 · نسخ مصحف (612 صفحات): 219.

آیت 10:81 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 17.

آیت 10:81 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 10:81: حروف کی تعداد 64، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 10:81 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 10:81 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,445 ہے۔

سورۃ یونس میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ یونس: آیات کی تعداد 109۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 10 پر ہے۔

سورۃ یونس مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ یونس مکی ہے۔

کیا آیت 10:81 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 10:81 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ یونس کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 109 آیات اور 1,833 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play