سورۃ یونس 10:9 يونس
یہ سورۃ یونس کی 109 آیات میں سے آیت 9 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1373، پارہ 11۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 209 پر ہے۔
إِنَّ ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَعَمِلُواْ ٱلصَّٰلِحَٰتِ يَهۡدِيهِمۡ رَبُّهُم بِإِيمَٰنِهِمۡۖ تَجۡرِي مِن تَحۡتِهِمُ ٱلۡأَنۡهَٰرُ فِي جَنَّٰتِ ٱلنَّعِيمِ
یقیناً جو لوگ ایمان ﻻئے اور انہوں نے نیک کام کیے ان کا رب ان کو ان کے ایمان کے سبب ان کے مقصد تک پہنچا دے گا1 نعمت کے باغوں میں جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی۔
مترجم کے حواشی (1)
- 1 اس کے ایک دوسرے معنی یہ کئے گئے ہیں کہ دنیا میں ایمان کے سبب قیامت والے دن اللہ تعالٰی ان کے لئے پل صراط سے گزرنا آسان فرما دے گا، اس صورت میں یہ ”با“ سببیت کے لئے ہے۔ بعض کے نزدیک یہ استعانت کے لئے ہے اور معنی یہ ہونگے کہ اللہ تعالٰی قیامت والے دن ان کے لئے ایک نور مہیا فرمائے گا جس کی روشنی میں وہ چلیں گے، جیسا کہ سورہ حدید میں اس کا ذکر آتا ہے۔
10:9 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 10:9
Al-Mukhtasar
9- بلاشبہ جو لوگ اللہ تعالیٰ پر ایمان لائے اور نیک عمل کیے، اللہ تعالیٰ انھیں ان کے ایمان کے سبب ایسے نیک اعمال کی توفیق دے گا جو اس کی رضا کا باعث ہوں گے، پھر قیامت کے دن اللہ تعالیٰ انھیں دائمی نعمتوں والی جنتوں میں داخل کرے گا اور ان جنتی لوگوں کے نیچے نہریں بہ رہی ہوں گی۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 11
- الفاظ کی تعداد
- 15
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 209
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 209
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 210
آیت 10:9 کس سورت میں ہے؟
سورۃ یونس (يونس). 114 میں سے سورت نمبر 10 · آیات کی تعداد: 109.
آیت 10:9 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 11.
آیت 10:9 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 209 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 209 · نسخ مصحف (612 صفحات): 210.
آیت 10:9 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 15.
آیت 10:9 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 10:9: حروف کی تعداد 70، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 10:9 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 10:9 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,373 ہے۔
سورۃ یونس میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ یونس: آیات کی تعداد 109۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 10 پر ہے۔
سورۃ یونس مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ یونس مکی ہے۔
کیا آیت 10:9 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 10:9 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ یونس کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 109 آیات اور 1,833 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔