سورۃ یونس 10:90 يونس
یہ سورۃ یونس کی 109 آیات میں سے آیت 90 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1454، پارہ 11۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 219 پر ہے۔
۞ وَجَٰوَزۡنَا بِبَنِيٓ إِسۡرَٰٓءِيلَ ٱلۡبَحۡرَ فَأَتۡبَعَهُمۡ فِرۡعَوۡنُ وَجُنُودُهُۥ بَغۡيٗا وَعَدۡوًاۖ حَتَّىٰٓ إِذَآ أَدۡرَكَهُ ٱلۡغَرَقُ قَالَ ءَامَنتُ أَنَّهُۥ لَآ إِلَٰهَ إِلَّا ٱلَّذِيٓ ءَامَنَتۡ بِهِۦ بَنُوٓاْ إِسۡرَٰٓءِيلَ وَأَنَا۠ مِنَ ٱلۡمُسۡلِمِينَ
اور ہم نے بنی اسرائیل کو دریا 1 سے پار کردیا پھر ان کے پیچھے پیچھے فرعون اپنے لشکر کے ساتھ ﻇلم اور زیادتی کے اراده سے چلا یہاں تک کہ جب ڈوبنے لگا2 تو کہنے لگا کہ میں ایمان ﻻتا ہوں کہ جس پر بنی اسرائیل ایمان ﻻئے ہیں، اس کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں مسلمانوں میں سے ہوں.
مترجم کے حواشی (2)
- 1 یعنی سمندر کو پھاڑ کر، اس میں خشک راستہ بنا دیا۔ (جس طرح کہ سورہ بقرہ آیت 50میں گزرا اور مزید تفصیل سورہ شعرا میں آئے گی) اور تمہیں ایک کنارے سے دوسرے کنارے پر پہنچا دیا۔
- 2 یعنی اللہ کے حکم سے معجزانہ طریق پر بنے ہوئے خشک راستے پر، جس پر چل کر موسیٰ (عليه السلام) اور ان کی قوم نے سمندر پار کیا تھا، فرعون اور اس کا لشکر بھی سمندر پار کرنے کی غرض سے چلنا شروع ہوگیا۔ مقصد یہ تھا کہ موسیٰ (عليه السلام) بنی اسرائیل کو جو میری غلامی سے نجات دلانے کے لئے راتوں رات لے آیا تو اسے دوبارہ قید غلامی میں لایا جائے۔ جب فرعون اور اس کا لشکر، اس سمندری راستے میں داخل ہوگیا تو اللہ نے سمندر کو حسب سابق جاری ہو جانے کا حکم دے دیا۔ نتیجتاً فرعون سمیت سب کے سب غرق دریا ہوگئے۔
10:90 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 10:90
Al-Mukhtasar
90- ہم نے سمندر پھاڑنے کے بعد اس کا عبور کرنا بنی اسرائیل کے لیے آسان کر دیا حتی کہ وہ خیر و سلامتی سے پار گزر گئے تو فرعون اور اس کا لشکر بھی ظلم و زیادتی کرتے ہوئے ان سے آملا حتی کہ جب سمندر نے اسے لپیٹ میں لے لیا اور وہ غرق ہونے لگا اور نجات سے مایوس ہوگیا تو اس نے کہا: میں اس ذات پر ایمان لایا جس کے سوا کوئی معبود برحق نہیں، جس پر بنو اسرائیل ایمان لائے ہیں اور میں اللہ کی اطاعت اختیار کر کے اس کا فرمانبردار بنتا ہوں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 11
- الفاظ کی تعداد
- 27
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 219
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 219
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 220
آیت 10:90 کس سورت میں ہے؟
سورۃ یونس (يونس). 114 میں سے سورت نمبر 10 · آیات کی تعداد: 109.
آیت 10:90 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 11.
آیت 10:90 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 219 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 219 · نسخ مصحف (612 صفحات): 220.
آیت 10:90 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 27.
آیت 10:90 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 10:90: حروف کی تعداد 118، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 10:90 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 10:90 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,454 ہے۔
سورۃ یونس میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ یونس: آیات کی تعداد 109۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 10 پر ہے۔
سورۃ یونس مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ یونس مکی ہے۔
کیا آیت 10:90 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 10:90 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ یونس کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 109 آیات اور 1,833 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔