سورۃ یونس 10:99 يونس
یہ سورۃ یونس کی 109 آیات میں سے آیت 99 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1463، پارہ 11۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 220 پر ہے۔
وَلَوۡ شَآءَ رَبُّكَ لَأٓمَنَ مَن فِي ٱلۡأَرۡضِ كُلُّهُمۡ جَمِيعًاۚ أَفَأَنتَ تُكۡرِهُ ٱلنَّاسَ حَتَّىٰ يَكُونُواْ مُؤۡمِنِينَ
اور اگر آپ کا رب چاہتا تو تمام روئے زمین کے لوگ سب کے سب ایمان لے آتے1 ، تو کیا آپ لوگوں پر زبردستی کرسکتے ہیں یہاں تک کہ وه مومن ہی ہوجائیں.
مترجم کے حواشی (1)
- 1 لیکن اللہ نے ایسا نہیں چاہا، کیونکہ یہ اس کی اس حکمت و مصلحت کے خلاف ہے، جسے مکمل طور پر وہی جانتا ہے۔ یہ اس لئے فرمایا کہ نبی(صلى الله عليه وسلم) کی شدید خواہش ہوتی تھی کہ سب مسلمان ہوجائیں، اللہ تعالٰی نے فرمایا یہ نہیں ہو سکتا کیونکہ مشیت الٰہی جو حکمت بالغہ اور مصلحت راجحہ پر مبنی ہے، اس کی مقتضی نہیں۔ اس لئے آگے فرمایا کہ آپ لوگوں کو زبردستی ایمان لانے پر کیسے مجبور کر سکتے ہیں؟ جب کہ آپ کے اندر اس کی طاقت ہے نہ اس کے آپ مکلف ہی ہیں۔
10:99 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 10:99
Al-Mukhtasar
99- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! اگر آپ کا رب زمین کے تمام لوگوں کا ایمان چاہے تو وہ سب ایمان لے آئیں لیکن اس نے اپنی حکمت کے تحت ایسا نہیں چاہا، چنانچہ وہ اپنے عدل سے جسے چاہے، گمراہ کرتا ہے اور اپنے فضل سے جسے چاہے، ہدایت دیتا ہے۔ لوگوں کو ایمان لانے پر مجبور کرنا آپ کے بس میں نہیں، کیونکہ انھیں ایمان کی توفیق دینا اکیلے اللہ تعالیٰ ہی کے ہاتھ میں ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 11
- الفاظ کی تعداد
- 15
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 220
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 220
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 221
آیت 10:99 کس سورت میں ہے؟
سورۃ یونس (يونس). 114 میں سے سورت نمبر 10 · آیات کی تعداد: 109.
آیت 10:99 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 11.
آیت 10:99 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 220 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 220 · نسخ مصحف (612 صفحات): 221.
آیت 10:99 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 15.
آیت 10:99 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 10:99: حروف کی تعداد 60، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 10:99 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 10:99 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,463 ہے۔
سورۃ یونس میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ یونس: آیات کی تعداد 109۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 10 پر ہے۔
سورۃ یونس مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ یونس مکی ہے۔
کیا آیت 10:99 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 10:99 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ یونس کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 109 آیات اور 1,833 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔