مواد پر جائیں

سورۃ یوسف 12:23 يوسف

یہ سورۃ یوسف کی 111 آیات میں سے آیت 23 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1619، پارہ 12۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 238 پر ہے۔

وَرَٰوَدَتۡهُ ٱلَّتِي هُوَ فِي بَيۡتِهَا عَن نَّفۡسِهِۦ وَغَلَّقَتِ ٱلۡأَبۡوَٰبَ وَقَالَتۡ هَيۡتَ لَكَۚ قَالَ مَعَاذَ ٱللَّهِۖ إِنَّهُۥ رَبِّيٓ أَحۡسَنَ مَثۡوَايَۖ إِنَّهُۥ لَا يُفۡلِحُ ٱلظَّٰلِمُونَ

اس عورت نے جس کے گھر میں یوسف تھے، یوسف کو بہلانا پھسلانا شروع کیا کہ وه اپنے نفس کی نگرانی چھوڑ دے اور دروازے بند کرکے کہنے لگی لو آجاؤ یوسف نے کہا اللہ کی پناه! وه میرا رب ہے، مجھے اس نے بہت اچھی طرح رکھا ہے۔ بے انصافی کرنے والوں کا بھلا نہیں ہوتا.1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 یہاں سے حضرت یوسف (عليه السلام) کا نیا امتحان شروع ہوا عزیز مصر کی بیوی، جس کو اس کے خاوند نے تاکید کی تھی کہ یوسف (عليه السلام) کو اکرام و احترام کے ساتھ رکھے، وہ حضرت یوسف (عليه السلام) کے حسن و جمال پر فریفتہ ہوگئی اور انہیں دعوت گناہ دینے لگی، جسے حضرت یوسف (عليه السلام) نے ٹھکرا دیا۔

12:23 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ یوسف
0/111
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي یوسف 12:23 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 12:23

Al-Mukhtasar

23- عزیز مصر کی بیوی نے بڑی نرمی اور ہوشیاری سے یوسف علیہ السلام کو بے حیائی کے ارتکاب پر آمادہ کرنے کی کوشش کی اور خلوت اور تنہائی کا موقع پا کر بڑی چالاکی سے دروازے اچھی طرح بند کر دیے اور اس سے کہا: لو آجاؤ میرے پاس۔ یوسف علیہ السلام نے کہا: تو جس چیز کی مجھے دعوت دے رہی ہے، میں اس سے اللہ کی پناہ چاہتا ہوں۔ بلاشبہ میرے صاحب نے بہت اچھے انداز سے مجھے اپنے ہاں رکھا ہے، لہٰذا میں ہرگز اس کی خیانت نہیں کروں گا۔ اگر میں نے اس کی خیانت کی تو ظالم ٹھہروں گا اور ظالم کبھی کامیاب نہیں ہوتے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
12
الفاظ کی تعداد
23
مدینہ مصحف (604 صفحات)
238
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
238
نسخ مصحف (612 صفحات)
239
آیت 12:23 کس سورت میں ہے؟

سورۃ یوسف (يوسف). 114 میں سے سورت نمبر 12 · آیات کی تعداد: 111.

آیت 12:23 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 12.

آیت 12:23 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 238 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 238 · نسخ مصحف (612 صفحات): 239.

آیت 12:23 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 23.

آیت 12:23 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 12:23: حروف کی تعداد 88، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 12:23 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 12:23 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,619 ہے۔

سورۃ یوسف میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ یوسف: آیات کی تعداد 111۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 12 پر ہے۔

سورۃ یوسف مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ یوسف مکی ہے۔

کیا آیت 12:23 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 12:23 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ یوسف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 111 آیات اور 1,777 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play