مواد پر جائیں

سورۃ یوسف 12:45 يوسف

یہ سورۃ یوسف کی 111 آیات میں سے آیت 45 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1641، پارہ 12۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 241 پر ہے۔

وَقَالَ ٱلَّذِي نَجَا مِنۡهُمَا وَٱدَّكَرَ بَعۡدَ أُمَّةٍ أَنَا۠ أُنَبِّئُكُم بِتَأۡوِيلِهِۦ فَأَرۡسِلُونِ

ان دو قیدیوں میں سے جو رہا ہوا تھا اسے مدت کے بعد یاد آگیا اور کہنے لگامیں تمہیں اس کی تعبیر بتلا دوں گا مجھے جانے کی اجازت دیجئے.1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 یہ قید کے دو ساتھیوں میں سے ایک نجات پانے والا تھا، جسے حضرت یوسف (عليه السلام) نے کہا تھا کہ اپنے آقا سے میرا ذکر کرنا، تاکہ میری رہائی کی صورت بن سکے۔ اسے اچانک یاد آیا اور اس نے کہا کہ مجھے مہلت دو میں تمہیں آ کر اس کی تعبیر بتلاتا ہوں، چنانچہ وہ نکل کر سیدھا یوسف (عليه السلام) کے پاس پہنچا اور خواب کی تفصیل بتا کر اس کی تعبیر کی بابت پوچھا۔

12:45 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ یوسف
0/111
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي یوسف 12:45 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 12:45

Al-Mukhtasar

45- یوسف علیہ السلام کے ساتھ قید دو نوجوانوں میں سے ایک جو رہائی پاگیا تھا اور بادشاہ کو شراب پلانے پر مامور تھا، اسے ایک مدت کے بعد یوسف علیہ السلام یاد آئے کہ ان کے پاس خوابوں کی تعبیر کا علم ہے۔ اس نے کہا: بادشاہ نے جو خواب دیکھا ہے، میں تمھیں اس کی تعبیر ایک تعبیر جاننے والے عالم سے پوچھ کر بتاؤں گا۔ اے بادشاہ! مجھے یوسف علیہ السلام کی طرف بھیج دو تاکہ وہ تیرے خواب کی تعبیر کرے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
12
الفاظ کی تعداد
11
مدینہ مصحف (604 صفحات)
241
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
241
نسخ مصحف (612 صفحات)
242
آیت 12:45 کس سورت میں ہے؟

سورۃ یوسف (يوسف). 114 میں سے سورت نمبر 12 · آیات کی تعداد: 111.

آیت 12:45 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 12.

آیت 12:45 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 241 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 241 · نسخ مصحف (612 صفحات): 242.

آیت 12:45 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 11.

آیت 12:45 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 12:45: حروف کی تعداد 50، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 12:45 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 12:45 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,641 ہے۔

سورۃ یوسف میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ یوسف: آیات کی تعداد 111۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 12 پر ہے۔

سورۃ یوسف مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ یوسف مکی ہے۔

کیا آیت 12:45 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 12:45 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ یوسف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 111 آیات اور 1,777 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play