سورۃ یوسف 12:88 يوسف
یہ سورۃ یوسف کی 111 آیات میں سے آیت 88 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1684، پارہ 13۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 246 پر ہے۔
فَلَمَّا دَخَلُواْ عَلَيۡهِ قَالُواْ يَٰٓأَيُّهَا ٱلۡعَزِيزُ مَسَّنَا وَأَهۡلَنَا ٱلضُّرُّ وَجِئۡنَا بِبِضَٰعَةٖ مُّزۡجَىٰةٖ فَأَوۡفِ لَنَا ٱلۡكَيۡلَ وَتَصَدَّقۡ عَلَيۡنَآۖ إِنَّ ٱللَّهَ يَجۡزِي ٱلۡمُتَصَدِّقِينَ
پھر جب یہ لوگ یوسف (علیہ السلام) کے پاس پہنچے1 تو کہنے لگے کہ اے عزیز! ہم کو اور ہمارے خانداں کو دکھ پہنچا ہے2۔ ہم حقیر پونجی ﻻئے ہیں پس آپ ہمیں پورے غلہ کا ناپ دیجئے3 اور ہم پر خیرات کیجئے4، اللہ تعالیٰ خیرات کرنے والوں کو بدلہ دیتا ہے.
مترجم کے حواشی (4)
- 1 یہ تیسری مرتبہ ان کا مصر جانا ہے۔
- 2 یعنی غلہ لینے کے لئے ہم جو ثمن (قیمت) لے کر آئے ہیں، وہ نہایت قلیل اور حقیر ہے۔
- 3 یعنی ہماری حقیر پونجی کو نہ دیکھیں، ہمیں اس کے بدلے میں پورا ناپ دیں۔
- 4 یعنی ہماری حقیر پونجی قبول کر کے ہم پر احسان اور خیرات کریں۔ اور بعض مفسرین نے اس کے معنی کیے ہیں کہ ہمارے بھائی بنیامین کو آزاد کر کے ہم پر احسان فرمائیں۔
12:88 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 12:88
Al-Mukhtasar
88- انھوں نے اپنے باپ کے حکم پر عمل کیا اور یوسف علیہ السلام اور ان کے بھائی کی تلاش میں نکل پڑے۔ جب وہ یوسف علیہ السلام کے پاس گئے تو ان سے کہا: ہمیں حالات کی سختی اور فقر نے گھیر لیا ہے اور ہم نہایت حقیر اور معمولی قیمت لے کر آئے ہیں۔ آپ ہمیں پہلے کی طرح پورے غلے کا وزن دیں اور مزید دے کر یا ہماری حقیر پونجی نظر انداز کرتے ہوئے ہم پر صدقہ کر دیں۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ صدقہ کرنے والوں کو بہترین جزا دیتا ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 13
- الفاظ کی تعداد
- 21
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 246
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 246
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 247
آیت 12:88 کس سورت میں ہے؟
سورۃ یوسف (يوسف). 114 میں سے سورت نمبر 12 · آیات کی تعداد: 111.
آیت 12:88 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 13.
آیت 12:88 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 246 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 246 · نسخ مصحف (612 صفحات): 247.
آیت 12:88 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 21.
آیت 12:88 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 12:88: حروف کی تعداد 99، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 12:88 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 12:88 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,684 ہے۔
سورۃ یوسف میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ یوسف: آیات کی تعداد 111۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 12 پر ہے۔
سورۃ یوسف مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ یوسف مکی ہے۔
کیا آیت 12:88 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 12:88 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ یوسف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 111 آیات اور 1,777 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔