سورۃ یوسف 12:92 يوسف
یہ سورۃ یوسف کی 111 آیات میں سے آیت 92 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1688، پارہ 13۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 246 پر ہے۔
قَالَ لَا تَثۡرِيبَ عَلَيۡكُمُ ٱلۡيَوۡمَۖ يَغۡفِرُ ٱللَّهُ لَكُمۡۖ وَهُوَ أَرۡحَمُ ٱلرَّٰحِمِينَ
جواب دیا آج تم پر کوئی ملامت نہیں ہے1 ۔ اللہ تمہیں بخشے، وه سب مہربانوں سے بڑا مہربان ہے.
مترجم کے حواشی (1)
- 1 حضرت یوسف (عليه السلام) نے بھی پیغمبرانہ عفو و درگزر سے کام لیتے ہوئے فرمایا کہ جو ہوا سو ہوا۔ آج تمہیں کوئی سرزنش اور ملامت نہیں کی جائے گی۔ فتح مکہ والے دن رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) نے بھی مکہ کے ان کفار اور سردران قریش کو، جو آپ کے خون کے پیاسے تھے اور آپ کو طرح طرح کی ایذائیں پہنچائی تھیں، یہی الفاظ ارشاد فرما کر انہیں معاف فرما دیا تھا۔ صلی اللہ علیہ و سلم۔
12:92 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 12:92
Al-Mukhtasar
92- یوسف علیہ السلام نے ان کی معذرت قبول کی اور کہا: جو ہوا سو ہوا، اب تم پر ایسی کوئی ملامت نہیں جو سزا یا ڈانٹ ڈپٹ کا باعث ہو۔ میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ تمھیں معاف کرے۔ وہ پاک ذات تمام رحم کرنے والوں سے زیادہ رحم کرنے والی ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 13
- الفاظ کی تعداد
- 11
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 246
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 246
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 247
آیت 12:92 کس سورت میں ہے؟
سورۃ یوسف (يوسف). 114 میں سے سورت نمبر 12 · آیات کی تعداد: 111.
آیت 12:92 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 13.
آیت 12:92 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 246 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 246 · نسخ مصحف (612 صفحات): 247.
آیت 12:92 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 11.
آیت 12:92 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 12:92: حروف کی تعداد 45، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 12:92 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 12:92 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,688 ہے۔
سورۃ یوسف میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ یوسف: آیات کی تعداد 111۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 12 پر ہے۔
سورۃ یوسف مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ یوسف مکی ہے۔
کیا آیت 12:92 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 12:92 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ یوسف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 111 آیات اور 1,777 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔