مواد پر جائیں

سورۃ الاحقاف 46:11 الأحقاف

یہ سورۃ الاحقاف کی 35 آیات میں سے آیت 11 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4521، پارہ 26۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 503 پر ہے۔

وَقَالَ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ لِلَّذِينَ ءَامَنُواْ لَوۡ كَانَ خَيۡرٗا مَّا سَبَقُونَآ إِلَيۡهِۚ وَإِذۡ لَمۡ يَهۡتَدُواْ بِهِۦ فَسَيَقُولُونَ هَٰذَآ إِفۡكٞ قَدِيمٞ

اور کافروں نے ایمان داروں کی نسبت کہا کہ اگر یہ (دین) بہتر ہوتا تو یہ لوگ اس کی طرف ہم سے سبقت کرنے نہ پاتے، اور چونکہ انہوں نے قرآن سے ہدایت نہیں پائی پس یہ کہہ دیں گے کہ قدیمی جھوٹ ہے.1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 کفار مکہ، حضرت بلال، عمار، صہیب اور خباب (رضي الله عنهم) جیسے مسلمانوں کو، جو غریب وقلاش قسم کے لوگ تھے، لیکن اسلام قبول کرنے سے انہیں سابقیت کا شرف حاصل ہوا، دیکھ کر کہتے کہ اگر اس دین میں بہترین ہوتی تو ہم جیسے ذی عزت وذی مرتبہ لوگ سب سے پہلے اسے قبول کرتے نہ کہ یہ لوگ پہلے ایمان لاتے۔ یعنی اپنے طور پر انہوں نے اپنی بابت یہ فرض کر لیا کہ اللہ کے ہاں ان کا بڑا مقام ہے، اس لئے اگر یہ دین بھی اللہ کی طرف سے ہوتا تو اللہ تعالیٰ ہمیں اس کے قبول کرنے میں پیچھے نہ چھوڑتا، اور جب ہم نے اسے نہیں اپنایا تو اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ ایک پرانا جھوٹ ہے۔ یعنی قرآن کو انہوں نے پرانا جھوٹ قرار دیا ہے۔ جیسے وہ اسے أَسَاِطِيرُ الأوَّلِينَ بھی کہتے تھے، حالانکہ دنیوی مال ودولت میں ممتاز ہونا، عند اللہ مقبولیت کی دلیل نہیں۔ ”جیسے ان کو مغالطہٰ ہوا یا شیطان نے مغالطے میں ڈالا“ عند اللہ مقبولیت کے لئے تو ایمان واخلاص کی ضرورت ہے۔ اور اس دولت ایمان واخلاص سے وہ جس کو چاہتا ہے، نوازتا ہے، جیسے وہ مال ودولت آزمائش کے طور پر جس کو چاہتا ہے، دیتا ہے۔

46:11 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الاحقاف
0/35
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الاحقاف 46:11 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 46:11

Al-Mukhtasar

11-بلاشبہ اللہ تعالیٰ ظالم قوم کو قبولِ حق کی توفیق نہیں دیتا۔! جن لوگوں نے قرآن مجید کا اور جو ان کے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم ) ان کے پاس لائے، اس کا انکار کیا، انھوں نے ایمان والوں سے کہا: جو محمد( صلى اللہ عليہ وسلم ) لائے ہیں، اگر یہ خیر کی طرف راہنمائی کرنے والا حق ہوتا تو اسے قبول کرنے میں یہ فقیر، غلام اور کمزور لوگ ہم سے آگے نہ بڑھ جاتے، چونکہ انھوں نے اس سے راہنمائی نہیں لی جو ان کے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم ) ان کے پاس لائے، اس لیے عنقريب وہ کہہ دیں گے: یہ جو کچھ ہمارے پاس لائے، یہ پرانا جھوٹ ہے اور ہم جھوٹ کی پیروی نہیں کرتے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
26
الفاظ کی تعداد
19
مدینہ مصحف (604 صفحات)
503
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
503
نسخ مصحف (612 صفحات)
504
آیت 46:11 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الاحقاف (الأحقاف). 114 میں سے سورت نمبر 46 · آیات کی تعداد: 35.

آیت 46:11 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 26.

آیت 46:11 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 503 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 503 · نسخ مصحف (612 صفحات): 504.

آیت 46:11 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 19.

آیت 46:11 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 46:11: حروف کی تعداد 77، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 46:11 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 46:11 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,521 ہے۔

سورۃ الاحقاف میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الاحقاف: آیات کی تعداد 35۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 46 پر ہے۔

سورۃ الاحقاف مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الاحقاف مکی ہے۔

کیا آیت 46:11 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 46:11 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الاحقاف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 35 آیات اور 643 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play