مواد پر جائیں

سورۃ الاحقاف 46:10 الأحقاف

یہ سورۃ الاحقاف کی 35 آیات میں سے آیت 10 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4520، پارہ 26۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 503 پر ہے۔

قُلۡ أَرَءَيۡتُمۡ إِن كَانَ مِنۡ عِندِ ٱللَّهِ وَكَفَرۡتُم بِهِۦ وَشَهِدَ شَاهِدٞ مِّنۢ بَنِيٓ إِسۡرَٰٓءِيلَ عَلَىٰ مِثۡلِهِۦ فَـَٔامَنَ وَٱسۡتَكۡبَرۡتُمۡۚ إِنَّ ٱللَّهَ لَا يَهۡدِي ٱلۡقَوۡمَ ٱلظَّٰلِمِينَ

آپ کہہ دیجئے! اگر یہ (قرآن) اللہ ہی کی طرف سے ہو اور تم نے اسے نہ مانا ہو اور بنی اسرائیل کا ایک گواه اس جیسی کی گواہی بھی دے چکا ہو اور وه ایمان بھی ﻻچکا ہو اور تم نے سرکشی کی ہو1 ، تو بیشک اللہ تعالیٰ ﻇالموں کو راه نہیں دکھاتا.

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 اس شاہد بنی اسرائیل سے کون مراد ہے؟ بعض کہتے ہیں کہ یہ بطور جنس کے ہے۔ بنی اسرائیل میں سے ہر ایمان لانے والا اس کا مصداق ہے۔ بعض کہتے ہیں کہ مکے میں رہنے والا کوئی بنی اسرائیلی مراد ہے، کیونکہ یہ سورت مکی ہے۔ بعض کے نزدیک اس سے مراد عبداللہ بن سلام ہیں اور وہ اس آیت کو مدنی قرار دیتے ہیں۔ صحیحین کی روایت سے بھی اس کی تائید ہوتی ہے (صحيح بخاري، مناقب الأنصار ، باب مناقب عبد الله بن سلام - مسلم ، فضائل الصحابة) اسی لئے امام شوکانی نے اسی رائے کو ترجیح دی ہے۔ عَلَى مِثْلِهِ(اسی جیسی کتاب کی گواہی) کا مطلب ہے تورات کی گواہی جو قرآن کے منزل من اللہ ہونے کو مستلزم ہے۔ کیونکہ قرآن بھی توحید ومعاد کے اثبات میں تورات ہی کی مثل ہے۔ مطلب یہ ہے کہ اہل کتاب کی گواہی اور ان کے ایمان لانے کے بعد اس کے منزل من اللہ ہونے میں کوئی شک نہیں رہ جاتا ہے۔ اس لئے اس کے بعد تمہارے انکار واستکبار کا بھی کوئی جواز نہیں ہے۔ تمہیں اپنے اس رویے کا انجام سوچ لینا چاہئے۔

46:10 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الاحقاف
0/35
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الاحقاف 46:10 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 46:10

Al-Mukhtasar

10- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! ان جھٹلانے والوں سے کہہ دیں: مجھے بتاؤ اگر یہ قرآن اللہ کی طرف سے ہوا اور تم نے اسے نہ مانا، اور بنی اسرائیل میں سے ایک گواہ، تورات کی اس کے بارے میں خوشخبری کی بنیاد پر، یہ گواہی بھی دے چکا کہ یہ اللہ کی طرف سے ہے، پھر وہ اس پر ایمان بھی لے آیا ہو اور تم نے اس پر ایمان لانے سے انکار کیا ہو تو کیا تم اس وقت ظالم نہیں ہو گے؟

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
26
الفاظ کی تعداد
24
مدینہ مصحف (604 صفحات)
503
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
503
نسخ مصحف (612 صفحات)
504
آیت 46:10 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الاحقاف (الأحقاف). 114 میں سے سورت نمبر 46 · آیات کی تعداد: 35.

آیت 46:10 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 26.

آیت 46:10 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 503 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 503 · نسخ مصحف (612 صفحات): 504.

آیت 46:10 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 24.

آیت 46:10 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 46:10: حروف کی تعداد 94، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 46:10 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 46:10 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,520 ہے۔

سورۃ الاحقاف میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الاحقاف: آیات کی تعداد 35۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 46 پر ہے۔

سورۃ الاحقاف مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الاحقاف مکی ہے۔

کیا آیت 46:10 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 46:10 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الاحقاف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 35 آیات اور 643 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play