سورۃ الاحقاف 46:3 الأحقاف
یہ سورۃ الاحقاف کی 35 آیات میں سے آیت 3 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4513، پارہ 26۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 502 پر ہے۔
مَا خَلَقۡنَا ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضَ وَمَا بَيۡنَهُمَآ إِلَّا بِٱلۡحَقِّ وَأَجَلٖ مُّسَمّٗىۚ وَٱلَّذِينَ كَفَرُواْ عَمَّآ أُنذِرُواْ مُعۡرِضُونَ
ہم نے آسمانوں اور زمین اور ان دونوں کے درمیان کی تمام چیزوں کو بہترین تدبیر کے ساتھ ہی ایک مدت معین کے لئے پیدا کیا ہے1 ، اور کافر لوگ جس چیز سے ڈرائے جاتے ہیں منھ موڑ لیتے ہیں.2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 یعنی آسمان وزمین کی پیدائش کا ایک خاص مقصد بھی ہے اور وہ ہے انسانوں کی آزمائش۔ دوسرا، اس کے لئے ایک وقت بھی مقرر ہے۔ جب وہ وقت موعود آجائے گا تو آسمان وزمین کا یہ موجودہ نظام سارا بکھر جائے گا۔ نہ آسمان، یہ آسمان ہوگا، نہ زمین، یہ زمین ہوگی۔«يَوْمَ تُبَدَّلُ الأَرْضُ غَيْرَ الأَرْضِ وَالسَّمَاوَاتُ» (سورة إبراهيم: 48)
- 2 یعنی عدم ایمان کی صورت میں بعث، حساب اور جزا سے جو انہیں ڈرایا جاتا ہے، وہ اس کی پرواہی نہیں کرتے، اس پر ایمان لاتے ہیں، نہ عذاب اخروی سے بچنے کی تیاری کرتے ہیں۔
46:3 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 46:3
Al-Mukhtasar
3- ہم نے آسمانوں، زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے، انھیں بے کار پیدا نہیں کیا بلکہ یہ سب ہم نے حق کے ساتھ کامل حکمتوں کے تحت بنایا ہے جن میں سے ایک حکمت یہ ہے کہ بندے اپنے رب کو ان چیزوں کے ذریعے سے پہچان کر صرف اس کی عبادت کریں، اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرائیں اور جتنی مدت کے لیے، جسے اللہ ہی جانتا ہے، اللہ تعالیٰ نے انھیں زمین میں ٹھہرایا ہے، وہ اس کے تقاضے پورے کریں۔ جن لوگوں نے اللہ کے ساتھ کفر کیا، وہ اس بات سے منہ پھیرے ہوئے ہیں جس سے انھیں اللہ کی کتاب میں ڈرایا گیا، وہ اس کی ذرا پروا نہیں کرتے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 26
- الفاظ کی تعداد
- 15
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 502
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 502
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 503
آیت 46:3 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الاحقاف (الأحقاف). 114 میں سے سورت نمبر 46 · آیات کی تعداد: 35.
آیت 46:3 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 26.
آیت 46:3 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 502 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 502 · نسخ مصحف (612 صفحات): 503.
آیت 46:3 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 15.
آیت 46:3 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 46:3: حروف کی تعداد 70، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 46:3 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 46:3 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,513 ہے۔
سورۃ الاحقاف میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الاحقاف: آیات کی تعداد 35۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 46 پر ہے۔
سورۃ الاحقاف مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الاحقاف مکی ہے۔
کیا آیت 46:3 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 46:3 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الاحقاف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 35 آیات اور 643 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔