سورۃ الاحقاف 46:4 الأحقاف
یہ سورۃ الاحقاف کی 35 آیات میں سے آیت 4 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4514، پارہ 26۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 502 پر ہے۔
قُلۡ أَرَءَيۡتُم مَّا تَدۡعُونَ مِن دُونِ ٱللَّهِ أَرُونِي مَاذَا خَلَقُواْ مِنَ ٱلۡأَرۡضِ أَمۡ لَهُمۡ شِرۡكٞ فِي ٱلسَّمَٰوَٰتِۖ ٱئۡتُونِي بِكِتَٰبٖ مِّن قَبۡلِ هَٰذَآ أَوۡ أَثَٰرَةٖ مِّنۡ عِلۡمٍ إِن كُنتُمۡ صَٰدِقِينَ
آپ کہہ دیجئے! بھلا دیکھو تو جنہیں تم اللہ کے سوا پکارتے ہو مجھے بھی تو دکھاؤ کہ انہوں نے زمین کا کون سا ٹکڑا بنایا ہے یا آسمانوں میں ان کا کون سا حصہ ہے1 ؟ اگر تم سچے ہو تو اس سے پہلے ہی کی کوئی کتاب یا کوئی علم ہی جو نقل کیا جاتا ہو، میرے پاس ﻻؤ.2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 أَرَأَيْتُمْ بمعنی أَخْبِرُونِي یا أَرُونِي یعنی اللہ کو چھوڑ کر جن بتوں یا شخصیات کی تم عبادت کرتے ہو، مجھے بتلاؤ یا دکھلاؤ کہ انہوں نے زمین وآسمان کی پیدائش میں کیا حصہ لیا ہے؟ مطلب یہ ہے کہ جب آسمان وزمین کی پیدائش میں بھی ان کا کوئی حصہ نہیں ہے بلکہ مکمل طور پر ان سب کا خالق صرف ایک اللہ ہے تو پھر تم ان غیر حق معبودوں کو اللہ کی عبادت میں کیوں شریک کرتے ہو؟
- 2 یعنی کسی نبی پر نازل شدہ کتاب میں یا کسی منقول روایت میں یہ بات لکھی ہو تو وہ لاکر دکھاؤ تاکہ تمہاری صداقت واضح ہو سکے۔ بعض نے أَثَارَةٍ مِنْ عِلْمٍ کے معنی واضح علمی دلیل کے کئے ہیں، اس صورت میں کتاب سے نقلی دلیل اور أَثَارَةٍ مِنْ عِلْمٍ سے عقلی دلیل مراد ہوگی۔ یعنی کوئی عقلی اور نقلی دلیل پیش کرو۔ پہلے معنی اس کے اثر سے ماخوذ ہونے کی بنیاد پر روایت کے کیے گئے ہیں یا بَقِيَّةٍ مِنْ عِلْمٍ پہلے انبیاء علیہم السلام کی تعلیمات کا باقی ماندہ حصہ جو قابل اعتماد ذریعے سے نقل ہوتا آیا ہو، اس میں یہ بات ہو۔
46:4 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 46:4
Al-Mukhtasar
4- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! حق سے منہ پھیرنے والے ان مشرکوں سے کہہ دیں: مجھے اپنے ان بتوں کی بابت بتلاؤ جن کی تم اللہ کو چھوڑ کر عبادت کرتے ہو کہ انھوں نے زمین کے اجزاء میں سے کیا پیدا کیا ہے؟ کیا انھوں نے کوئی پہاڑ بنایا ہے؟ کوئی دریا پیدا کیا ہے؟ یا آسمانوں کی تخلیق میں اللہ کے ساتھ ان کا کوئی حصہ اور سانجھ ہے؟ اگر تمھارا یہ دعویٰ سچا ہے کہ تمھارے بت عبادت کے لائق ہیں تو میرے پاس کوئی کتاب لاؤ جو قرآن سے پہلے اللہ کی طرف سے اتاری گئی ہو (اور اس میں یہ لکھا ہو) یا پہلے لوگوں کا چھوڑا ہوا کوئی علم لاؤ جو نقل کیا جاتا ہو۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 26
- الفاظ کی تعداد
- 29
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 502
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 502
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 503
آیت 46:4 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الاحقاف (الأحقاف). 114 میں سے سورت نمبر 46 · آیات کی تعداد: 35.
آیت 46:4 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 26.
آیت 46:4 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 502 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 502 · نسخ مصحف (612 صفحات): 503.
آیت 46:4 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 29.
آیت 46:4 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 46:4: حروف کی تعداد 101، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 46:4 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 46:4 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,514 ہے۔
سورۃ الاحقاف میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الاحقاف: آیات کی تعداد 35۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 46 پر ہے۔
سورۃ الاحقاف مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الاحقاف مکی ہے۔
کیا آیت 46:4 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 46:4 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الاحقاف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 35 آیات اور 643 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔