مواد پر جائیں

سورۃ الاحقاف 46:31 الأحقاف

یہ سورۃ الاحقاف کی 35 آیات میں سے آیت 31 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4541، پارہ 26۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 506 پر ہے۔

يَٰقَوۡمَنَآ أَجِيبُواْ دَاعِيَ ٱللَّهِ وَءَامِنُواْ بِهِۦ يَغۡفِرۡ لَكُم مِّن ذُنُوبِكُمۡ وَيُجِرۡكُم مِّنۡ عَذَابٍ أَلِيمٖ

اے ہماری قوم! اللہ کے بلانے والے کا کہا مانو، اس پر ایمان ﻻؤ1 ، تو اللہ تمہارے گناه بخش دے گا اور تمہیں المناک عذاب سے پناه دےگا.2

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 یہ جنوں نے اپنی قوم کو نبی (صلى الله عليه وسلم) کی رسالت پر ایمان لانے کی دعوت دی۔ اس سے قبل قرآن کریم کے متعلق بتلایا کہ یہ تورات کے بعد ایک اور آسمانی کتاب ہے جو سچے دین اور صراط مستقیم کی طرف رہنمائی کرتی ہے۔
  2. 2 یہ ایمان لانے کے وہ فائدے بتلائے جو آخرت میں انہیں حاصل ہوں گے۔ مِنْ ذُنُوبِكُمْ میں مِنْ تبعیض کے لئے ہے یعنی بعض گناہ معاف فرما دے گا اور یہ وہ گناہ ہوں گے جن کا تعلق حقوق اللہ سے ہوگا۔ کیوں کہ حقوق العباد معاف نہیں ہوں گے۔ یہ آیت اس بات کی دلیل ہے کہ ثواب وعقاب اور اوامر ونواہی میں جنات کے لئے بھی وہی حکم ہے جو انسانوں کے لئے ہے۔ اس امر میں اہل علم کے درمیان اختلاف ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جنات میں جنوں میں سے رسول بھیجے یا نہیں؟ ظاہر آیات قرآنیہ سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ جنات میں کوئی رسول نہیں ہوا، تمام انبیاء ورسل علیہم السلام انسان ہی ہوئے ہیں:«وَمَا أَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ إِلا رِجَالا نُوحِي إِلَيْهِمْ» (النحل: 43) «وَمَا أَرْسَلْنَا قَبْلَكَ مِنَ الْمُرْسَلِينَ إِلا إِنَّهُمْ لَيَأْكُلُونَ الطَّعَامَ وَيَمْشُونَ فِي الأَسْوَاقِ» (سورة الفرقان: 20) ان آیات قرآنیہ سے واضح ہے کہ جتنے بھی رسول ہوئے، وہ انسان تھے۔ اسی لئے رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) جس طرح انسانوں کے لئے رسول تھے اور ہیں، اسی طرح جنات کے رسول بھی آپ (صلى الله عليه وسلم) ہی ہیں اور آپ (صلى الله عليه وسلم) کے پیغام کو بھی جنات تک پہنچانے کا انتظام کیا گیا ہے جیسا کہ قرآن کریم کے اس مقام سے ظاہر ہے۔

46:31 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الاحقاف
0/35
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الاحقاف 46:31 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 46:31

Al-Mukhtasar

31- اے ہماری قوم! محمد( صلى اللہ عليہ وسلم ) جس حق کی طرف تمھیں بلاتے ہیں، ان کی بات مانو اور اس بات پر ایمان لاؤ کہ وہ اپنے رب کی طرف سے رسول ہیں۔ اللہ تعالیٰ تمھارے لیے تمھارے گناہ بخش دے گا اور تمھیں دردناک عذاب سے محفوظ رکھے گا جو اس صورت میں تمھارا انتظار کررہا ہے اگر تم نے اس حق کو قبول نہ کیا جس کی طرف وہ تمھیں بلاتے ہیں اور اس بات پر ایمان نہ لائے کہ وہ اپنے رب کے رسول ہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
26
الفاظ کی تعداد
14
مدینہ مصحف (604 صفحات)
506
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
506
نسخ مصحف (612 صفحات)
507
آیت 46:31 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الاحقاف (الأحقاف). 114 میں سے سورت نمبر 46 · آیات کی تعداد: 35.

آیت 46:31 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 26.

آیت 46:31 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 506 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 506 · نسخ مصحف (612 صفحات): 507.

آیت 46:31 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 14.

آیت 46:31 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 46:31: حروف کی تعداد 60، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 46:31 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 46:31 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,541 ہے۔

سورۃ الاحقاف میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الاحقاف: آیات کی تعداد 35۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 46 پر ہے۔

سورۃ الاحقاف مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الاحقاف مکی ہے۔

کیا آیت 46:31 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 46:31 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الاحقاف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 35 آیات اور 643 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play