سورۃ الاحزاب 33:10 الأحزاب
یہ سورۃ الاحزاب کی 73 آیات میں سے آیت 10 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3543، پارہ 21۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 419 پر ہے۔
إِذۡ جَآءُوكُم مِّن فَوۡقِكُمۡ وَمِنۡ أَسۡفَلَ مِنكُمۡ وَإِذۡ زَاغَتِ ٱلۡأَبۡصَٰرُ وَبَلَغَتِ ٱلۡقُلُوبُ ٱلۡحَنَاجِرَ وَتَظُنُّونَ بِٱللَّهِ ٱلظُّنُونَا۠
جب کہ (دشمن) تمہارے پاس اوپر سے اور نیچے سے چڑھ آئے1 اور جب کہ آنکھیں پتھرا گئیں اور کلیجے منھ کو آگئے اور تم اللہ تعالیٰ کی نسبت طرح طرح کے گمان کرنے لگے.2
33:10 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 33:10
Al-Mukhtasar
10-یہ اس وقت کی بات ہے جب کافر تم پر وادی کے اوپر اور نیچے کی طرف سے، یعنی مشرق و مغرب سے چڑھ آئے تھے۔ یہ وہ وقت تھا جب نگاہیں ہر طرف سے بےخبر صرف دشمن پر لگی ہوئی تھیں اور شدتِ خوف سے کلیجے مونہوں کو آگئے تھے۔ تم اللہ تعالیٰ کے بارے میں طرح طرح کے خیال کرنے لگے تھے۔ کبھی اللہ کی مدد و نصرت کا گمان گزرتا اور کبھی ناامیدی کے سائے منڈلانے لگتے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 21
- الفاظ کی تعداد
- 16
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 419
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 419
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 420
آیت 33:10 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الاحزاب (الأحزاب). 114 میں سے سورت نمبر 33 · آیات کی تعداد: 73.
آیت 33:10 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 21.
آیت 33:10 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 419 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 419 · نسخ مصحف (612 صفحات): 420.
آیت 33:10 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 16.
آیت 33:10 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 33:10: حروف کی تعداد 75، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 33:10 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 33:10 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,543 ہے۔
سورۃ الاحزاب میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الاحزاب: آیات کی تعداد 73۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 33 پر ہے۔
سورۃ الاحزاب مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الاحزاب مدنی ہے۔
کیا آیت 33:10 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 33:10 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الاحزاب کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 73 آیات اور 1,287 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔