سورۃ الاحزاب 33:20 الأحزاب
یہ سورۃ الاحزاب کی 73 آیات میں سے آیت 20 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3553، پارہ 21۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 420 پر ہے۔
يَحۡسَبُونَ ٱلۡأَحۡزَابَ لَمۡ يَذۡهَبُواْۖ وَإِن يَأۡتِ ٱلۡأَحۡزَابُ يَوَدُّواْ لَوۡ أَنَّهُم بَادُونَ فِي ٱلۡأَعۡرَابِ يَسۡـَٔلُونَ عَنۡ أَنۢبَآئِكُمۡۖ وَلَوۡ كَانُواْ فِيكُم مَّا قَٰتَلُوٓاْ إِلَّا قَلِيلٗا
سمجھتے ہیں کہ اب تک لشکر چلے نہیں گئے1 ، اور اگر فوجیں آجائیں تو تمنائیں کرتے ہیں کہ کاش! وه صحرا میں بادیہ نشینوں کے ساتھ ہوتے کہ تمہاری خبریں دریافت کیا کرتے2، اگر وه تم میں موجود ہوتے (تو بھی کیا؟) نہ لڑتے مگر برائے نام.3
مترجم کے حواشی (3)
- 1 یعنی ان منافقین کی بزدلی، دوں ہمتی اور خوف ودہشت کا یہ حال ہے کہ کافروں کے گروہ اگرچہ ناکام ونامراد واپس جا چکے ہیں۔ لیکن یہ اب تک یہ سمجھ رہے ہیں کہ وہ ابھی تک اپنے مورچوں اور خیموں میں موجود ہیں۔
- 2 یعنی بالفرض اگر کفار کی ٹولیاں دوبارہ لڑائی کی نیت سے واپس آجائیں تو منافقین کی خواہش یہ ہوگی کہ وہ مدینہ شہر کے اندر رہنے کے بجائے، باہر صحرا میں بادیہ نشینوں کے ساتھ ہوں اور وہاں لوگوں سے تمہاری بابت پوچھتے رہیں کہ محمد (صلى الله عليه وسلم) اور اس کے ساتھی ہلاک ہوئے یا نہیں؟ یا لشکر کفار کامیاب رہا یا ناکام؟
- 3 محض عار کے ڈر سے یاہم وطنی کی حمیت کی وجہ سے۔ اس میں ان لوگوں کے لئے سخت وعید ہے جو جہاد سے گریز کرتے یا اس سے پیچھے رہتے ہیں۔
33:20 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 33:20
Al-Mukhtasar
20-یہ بزدل سمجھتے تھے کہ رسول اللہ صلى اللہ عليہ وسلم اور اہلِ ایمان سے لڑنے کے لیے حملہ آور ہونے والے یہ لشکر اس وقت تک کسی صورت واپس نہیں جائیں گے جب تک ایمان والوں کا مکمل خاتمہ نہ کر لیں۔ فرض کریں اگر یہ فوجیں دوبارہ آجائیں تو یہ منافق چاہیں گے کہ وہ مدینے سے باہر دیہاتیوں کے ساتھ ہوں۔ تمھاری خبریں دریافت کرتے رہیں کہ دشمن کے تمھارے ساتھ جنگ کرنے کے بعد تمھارا کیا بنا؟ اے ایمان والو! اگر یہ تمھارے ساتھ ہوتے تو بھی برائے نام لڑتے، اس لیے ان کی پروا نہ کرو اور نہ ان پر افسوس کرو۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 21
- الفاظ کی تعداد
- 23
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 420
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 420
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 421
آیت 33:20 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الاحزاب (الأحزاب). 114 میں سے سورت نمبر 33 · آیات کی تعداد: 73.
آیت 33:20 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 21.
آیت 33:20 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 420 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 420 · نسخ مصحف (612 صفحات): 421.
آیت 33:20 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 23.
آیت 33:20 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 33:20: حروف کی تعداد 101، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 33:20 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 33:20 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,553 ہے۔
سورۃ الاحزاب میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الاحزاب: آیات کی تعداد 73۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 33 پر ہے۔
سورۃ الاحزاب مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الاحزاب مدنی ہے۔
کیا آیت 33:20 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 33:20 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الاحزاب کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 73 آیات اور 1,287 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔