مواد پر جائیں

سورۃ الاحزاب 33:19 الأحزاب

یہ سورۃ الاحزاب کی 73 آیات میں سے آیت 19 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3552، پارہ 21۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 420 پر ہے۔

أَشِحَّةً عَلَيۡكُمۡۖ فَإِذَا جَآءَ ٱلۡخَوۡفُ رَأَيۡتَهُمۡ يَنظُرُونَ إِلَيۡكَ تَدُورُ أَعۡيُنُهُمۡ كَٱلَّذِي يُغۡشَىٰ عَلَيۡهِ مِنَ ٱلۡمَوۡتِۖ فَإِذَا ذَهَبَ ٱلۡخَوۡفُ سَلَقُوكُم بِأَلۡسِنَةٍ حِدَادٍ أَشِحَّةً عَلَى ٱلۡخَيۡرِۚ أُوْلَٰٓئِكَ لَمۡ يُؤۡمِنُواْ فَأَحۡبَطَ ٱللَّهُ أَعۡمَٰلَهُمۡۚ وَكَانَ ذَٰلِكَ عَلَى ٱللَّهِ يَسِيرٗا

تمہاری مدد میں (پورے) بخیل ہیں1 ، پھر جب خوف ودہشت کا موقعہ آجائے تو آپ انہیں دیکھیں گے کہ آپ کی طرف نظریں جما دیتے ہیں اور ان کی انکھیں اس طرح گھومتی ہیں جیسے اس شخص کی جس پر موت کی غشی طاری ہو2۔ پھر جب خوف جاتا رہتا ہے تو تم پر اپنی تیز زبانوں سے بڑی باتیں بناتے ہیں3 مال کے بڑے ہی حریص ہیں4، یہ ایمان ﻻئے ہی نہیں ہیں5 اللہ تعالیٰ نے ان کے تمام اعمال نابود کر دیئے ہیں6، اور اللہ تعالیٰ پر یہ بہت ہی آسان ہے.7

مترجم کے حواشی (7)
  1. 1 یعنی تمہارے ساتھ خندق کھود کر تم سے تعاون کرنے میں یا اللہ کی راہ میں خرچ کرنے میں یا تمہارے ساتھ مل کرلڑنے میں بخیل ہیں۔
  2. 2 یہ ان کی بزدلی اور پست ہمتی کی کیفیت کا بیان ہے۔
  3. 3 یعنی اپنی شجاعت ومردانگی کی بابت ڈینگیں مارتے ہیں، جو سراسر جھوٹ پر مبنی ہوتی ہیں، یا غنیمت کی تقسیم کے وقت اپنی زبان کی تیزی وطراری سے لوگوں کو متاثر کرکے زیادہ سے زیادہ مال حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ حضرت قتادہ (رضي الله عنه) فرماتے ہیں، غنیمت کی تقسیم کے وقت یہ سب سے زیادہ بخیل اور سب سے زیادہ برا حصہ لینے والے اور لڑائی کے وقت سب سے زیادہ بزدل اور ساتھیوں کو بےیارو مددگار چھوڑ کر بھاگ جانے والے ہیں۔
  4. 4 یادوسرا مفہوم ہے کہ خیر کا جذبہ بھی ان کےاندر نہیں ہے۔ یعنی مذکورہ خرابیوں اور کوتاہیوں کے ساتھ خیر اور بھلائی سے بھی وہ محروم ہیں۔
  5. 5 یعنی دل سے، بلکہ یہ منافق ہیں، کیوں کہ ان کے دل کفر وعناد سے بھرے ہوئے ہیں۔
  6. 6 اس لئے کہ وہ مشرک اور کافر ہیں اور کافر ومشرک کے اعمال باطل ہیں، جن پر کوئی اجر وثواب نہیں۔ یا أَحْبَطَ أَظْهَرَ کے معنی میں ہے، یعنی ان کے عملوں کے بطلان کو ظاہر کر دیا، اس لیے کہ ان کے اعمال ایسے ہیں ہی نہیں کہ وہ ثواب کے مقتضی ہوں اور اللہ ان کو باطل کر دے۔ (فتح القدیر)۔
  7. 7 ان کے اعمال کا برباد کر دینا، یا ان کا نفاق۔

33:19 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الاحزاب
0/73
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الاحزاب 33:19 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 33:19

Al-Mukhtasar

19-اے مومنوں کے گروہ! یہ تم پر اپنے مال خرچ کرنے میں پورے کنجوس ہیں اور مال خرچ کر کے تمھاری مدد نہیں کرتے اور اپنی جانوں کے بارے میں بھی کنجوس ہیں کہ تمھارے ساتھ مل کر لڑائی نہیں کرتے، نیز یہ اپنی محبت میں بھی کنجوس ہیں کہ تم سے محبت نہیں کرتے، پھر جب دشمن سے ٹکرانے کے وقت ان پر خوف طاری ہوتا ہے تو اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! آپ انھیں دیکھیں گے، وہ آپ کو اس طرح دیکھتے ہیں کہ بزدلی کی وجہ سے ان کی آنکھیں اس شخص کی طرح گھوم رہی ہوتی ہیں جسے موت کی سختیوں کا سامنا ہو۔ جب ان کا خوف ختم ہو جاتا ہے اور انھیں اطمینان ہو جاتا ہے تو اپنی تیز زبانوں سے آپ کو باتوں کے ذریعے سے تکلیف دیتے ہیں۔ وہ مال غنیمت کے بڑے لالچی ہیں کہ ہر وقت اسے تلاش کرتے ہیں۔ مذکورہ صفات کے حامل یہ لوگ صحیح معنوں میں ایمان نہیں لائے، اس لیے اللہ تعالیٰ نے ان کے اعمال کا ثواب ضائع کر دیا اور اللہ تعالیٰ کے لیے یہ ثواب ضائع کرنا بہت ہی آسان ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
21
الفاظ کی تعداد
35
مدینہ مصحف (604 صفحات)
420
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
420
نسخ مصحف (612 صفحات)
421
آیت 33:19 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الاحزاب (الأحزاب). 114 میں سے سورت نمبر 33 · آیات کی تعداد: 73.

آیت 33:19 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 21.

آیت 33:19 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 420 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 420 · نسخ مصحف (612 صفحات): 421.

آیت 33:19 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 35.

آیت 33:19 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 33:19: حروف کی تعداد 154، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 33:19 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 33:19 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,552 ہے۔

سورۃ الاحزاب میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الاحزاب: آیات کی تعداد 73۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 33 پر ہے۔

سورۃ الاحزاب مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الاحزاب مدنی ہے۔

کیا آیت 33:19 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 33:19 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الاحزاب کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 73 آیات اور 1,287 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play