مواد پر جائیں

سورۃ الاحزاب 33:25 الأحزاب

یہ سورۃ الاحزاب کی 73 آیات میں سے آیت 25 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3558، پارہ 21۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 421 پر ہے۔

وَرَدَّ ٱللَّهُ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ بِغَيۡظِهِمۡ لَمۡ يَنَالُواْ خَيۡرٗاۚ وَكَفَى ٱللَّهُ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ ٱلۡقِتَالَۚ وَكَانَ ٱللَّهُ قَوِيًّا عَزِيزٗا

اور اللہ تعالیٰ نےکافروں کو غصے بھرے ہوئے ہی (نامراد) لوٹا دیا انہوں نے کوئی فائده نہیں پایا1 ، اور اس جنگ میں اللہ تعالیٰ خود ہی مومنوں کو کافی ہوگیا2 اللہ تعالیٰ بڑی قوتوں واﻻ اور غالب ہے.

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 یعنی مشرک جو مختلف جہات سے جمع ہو کرآئے تھے تاکہ مسلمانوں کا نشان مٹا دیں۔ اللہ نے انہیں اپنے غیظ وغضب سمیت واپس لوٹا دیا۔ نہ دنیا کا مال ومتاع ان کے ہاتھ لگا اور نہ آخرت میں وہ اجر وثواب کے مستحق ہوں گے، کسی بھی قسم کی خیر انہیں حاصل نہیں ہوئی۔
  2. 2 یعنی مسلمانوں کو ان سے لڑنے کی ضرورت ہی پیش نہیں آئی، بلکہ اللہ تعالیٰ نے ہوا اور فرشتوں کے ذریعے سے اپنے مومن بندوں کی مدد کا سامان بہم پہنچا دیا۔ اسی لئے نبی (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا «لا إِلهَ إِلا اللهُ وَحْدَهُ ، صَدَقَ وَعْدَهُ ، وَنَصَرَ عَبْدَهُ، وَهَزَمَ الأَحْزَابَ وَحْدَهُ ، فَلا شَيْءَ بَعْدَهُ» (صحيح بخاري ، كتاب العمرة ، باب ما يقول إذا رجع من الحج أو العمرة أو الغزو - مسلم باب ما يقول إذا قفل من سفر الحج وغيره) ”ایک اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، اس نے اپنا وعدہ سچ کردکھایا، اپنے بندے کی مدد کی، اپنے لشکر کو سرخرو کیا، اور تمام گروہوں کو اکیلے اس نے ہی شکست دے دی، اس کے بعد کوئی شے نہیں“ یہ دعا حج، عمرہ، جہاد اور سفر سے واپسی پر بھی پڑھنی چاہئے۔

33:25 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الاحزاب
0/73
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الاحزاب 33:25 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 33:25

Al-Mukhtasar

25-اللہ تعالیٰ نے قریش، غطفان اور ان کے اتحادیوں کو ان کے کرب و تکلیف اور غم و غصہ کے ساتھ نامراد لوٹا دیا کہ ان کی ساری خواہشیں دھری کی دھری رہ گئیں۔ مومنوں کو سرے سے ختم کرنے کا جو ارادہ لے کر وہ آئے تھے، اس میں انھیں کامیابی نہ ملی۔ اس جنگ میں اللہ تعالیٰ خود ہی مومنوں کے لیے کافی ہوگیا کہ اس نے ان پر آندھی بھیج دی اور کچھ فرشتے نازل کر دیے۔ اللہ تعالیٰ بڑی قوتوں والا اور سب پر غالب ہے۔ جو اس پر غالب آنے کی کوشش کرے، وہ ضرور اسے مغلوب اور ذلیل و رسوا کر دیتا ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
21
الفاظ کی تعداد
16
مدینہ مصحف (604 صفحات)
421
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
421
نسخ مصحف (612 صفحات)
422
آیت 33:25 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الاحزاب (الأحزاب). 114 میں سے سورت نمبر 33 · آیات کی تعداد: 73.

آیت 33:25 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 21.

آیت 33:25 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 421 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 421 · نسخ مصحف (612 صفحات): 422.

آیت 33:25 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 16.

آیت 33:25 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 33:25: حروف کی تعداد 74، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 33:25 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 33:25 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,558 ہے۔

سورۃ الاحزاب میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الاحزاب: آیات کی تعداد 73۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 33 پر ہے۔

سورۃ الاحزاب مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الاحزاب مدنی ہے۔

کیا آیت 33:25 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 33:25 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الاحزاب کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 73 آیات اور 1,287 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play