مواد پر جائیں

سورۃ الاحزاب 33:34 الأحزاب

یہ سورۃ الاحزاب کی 73 آیات میں سے آیت 34 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3567، پارہ 22۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 422 پر ہے۔

وَٱذۡكُرۡنَ مَا يُتۡلَىٰ فِي بُيُوتِكُنَّ مِنۡ ءَايَٰتِ ٱللَّهِ وَٱلۡحِكۡمَةِۚ إِنَّ ٱللَّهَ كَانَ لَطِيفًا خَبِيرًا

اور تمہارے گھروں میں اللہ کی جو آیتیں اور رسول کی احادیﺚ پڑھی جاتی ہیں ان کا ذکر کرتی رہو1 ، یقیناً اللہ تعالیٰ لطف کرنے واﻻ خبردار ہے.

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 یعنی ان پر عمل کرو۔ حکمت سے مراد، احادیث ہیں۔ اس آیت سے استدلال کرتے ہوئے بعض علما نے کہا ہے کہ حدیث بھی قرآن کی طرح ثواب کی نیت سے پڑھی جاسکتی ہے۔علاوہ ازیں یہ آیت بھی ازواج مطہرات کے اہل بیت ہونے پر دلالت کرتی ہے، اس لئے وحی کا نزول، جس کا ذکر اس آیت میں ہے، ازواج مطہرات کے گھروں میں ہی ہوتا تھا، بالخصوص حضرت عائشہ (رضی الله عنها) کے گھر میں۔ جیسا کہ احادیث میں ہے۔

33:34 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الاحزاب
0/73
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الاحزاب 33:34 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 33:34

Al-Mukhtasar

34- تمھارے گھروں میں اللہ کی طرف سے اپنے رسول پر نازل ہونے والی جو آیتیں اور رسول اکرم صلى اللہ عليہ وسلم کی جو احادیث پڑھی جاتی ہیں، ان کا ذکر کرتی رہو۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ کا تم پر خاص لطف و کرم ہے کہ اس نے اپنے فضل سے تمھیں اپنے نبی صلى اللہ عليہ وسلم کے گھروں میں آباد کیا۔ وہ پوری طرح باخبر تھا جب اس نے تمھیں اپنے نبی کی بیویوں کے طور پر چُنا اور تمھیں آپ کی ساری امت کے مومنوں کی مائیں بنایا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
22
الفاظ کی تعداد
14
مدینہ مصحف (604 صفحات)
422
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
422
نسخ مصحف (612 صفحات)
423
آیت 33:34 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الاحزاب (الأحزاب). 114 میں سے سورت نمبر 33 · آیات کی تعداد: 73.

آیت 33:34 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 22.

آیت 33:34 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 422 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 422 · نسخ مصحف (612 صفحات): 423.

آیت 33:34 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 14.

آیت 33:34 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 33:34: حروف کی تعداد 56، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 33:34 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 33:34 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,567 ہے۔

سورۃ الاحزاب میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الاحزاب: آیات کی تعداد 73۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 33 پر ہے۔

سورۃ الاحزاب مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الاحزاب مدنی ہے۔

کیا آیت 33:34 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 33:34 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الاحزاب کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 73 آیات اور 1,287 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play