مواد پر جائیں

سورۃ الاحزاب 33:35 الأحزاب

یہ سورۃ الاحزاب کی 73 آیات میں سے آیت 35 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3568، پارہ 22۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 422 پر ہے۔

إِنَّ ٱلۡمُسۡلِمِينَ وَٱلۡمُسۡلِمَٰتِ وَٱلۡمُؤۡمِنِينَ وَٱلۡمُؤۡمِنَٰتِ وَٱلۡقَٰنِتِينَ وَٱلۡقَٰنِتَٰتِ وَٱلصَّٰدِقِينَ وَٱلصَّٰدِقَٰتِ وَٱلصَّٰبِرِينَ وَٱلصَّٰبِرَٰتِ وَٱلۡخَٰشِعِينَ وَٱلۡخَٰشِعَٰتِ وَٱلۡمُتَصَدِّقِينَ وَٱلۡمُتَصَدِّقَٰتِ وَٱلصَّٰٓئِمِينَ وَٱلصَّٰٓئِمَٰتِ وَٱلۡحَٰفِظِينَ فُرُوجَهُمۡ وَٱلۡحَٰفِظَٰتِ وَٱلذَّٰكِرِينَ ٱللَّهَ كَثِيرٗا وَٱلذَّٰكِرَٰتِ أَعَدَّ ٱللَّهُ لَهُم مَّغۡفِرَةٗ وَأَجۡرًا عَظِيمٗا

بےشک مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں1 مومن مرد اور مومن عورتیں فرماں برداری کرنے والے مرد اور فرمانبردار عورتیں راست باز مرد اور راست باز عورتیں صبر کرنے والے مرد اور صبر کرنے والی عورتیں، عاجزی کرنے والے مرد اور عاجزی کرنے والی عورتیں، خیرات کرنے والے مرد اور خیرات کرنے والی عورتیں، روزے رکھنے والے مرد اور روزے رکھنے والی عورتیں اپنی شرمگاه کی حفاﻇت کرنے والے مرد اور حفاﻇت کرنے والیاں بکثرت اللہ کا ذکر کرنے والے اور ذکر کرنے والیاں ان (سب کے) لئے اللہ تعالیٰ نے (وسیع) مغفرت اور بڑا ﺛواب تیار کر رکھا ہے.

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 حضرت ام سلمہ (رضی الله عنها) اور بعض دیگر صحابیات نے کہا کہ کیا بات ہے، اللہ تعالیٰ ہر جگہ مردوں سے ہی خطاب فرماتا ہے، عورتوں سے نہیں، جس پر یہ آیت نازل ہوئی۔ (مسند احمد 6 / 301، ترمذی، نمبر3211) اس میں عورتوں کی دل داری کا اہتمام کردیا گیا ہے ورنہ تمام احکام میں مردوں کے ساتھ عورتیں بھی شامل ہیں سوائے ان مخصوص احکام کے جو صرف عورتوں کے لئے ہیں۔ اس آیت اور دیگر آیات سے واضح ہے کہ عبادت واطاعت الٰہی اور اخروی درجات و فضائل میں مرد اور عورت کے درمیان کوئی تفریق نہیں ہے۔ دونوں کے لئے یکساں طور پر یہ میدان کھلا ہے اور دونوں زیادہ سے زیادہ نیکیاں اور اجر وثواب کما سکتے ہیں۔ جنس کی بنیاد پر اس میں کوئی کمی بیشی نہیں کی جائے گی۔ علاوہ ازیں مسلمان اور مومن کا الگ الگ ذکر کرنے سے واضح ہے کہ ان دونوں میں فرق ہے۔ ایمان کا درجہ اسلام سے بڑھ کر ہے جیسا کہ قرآن وحدیث کے دیگر دلائل بھی اس پر دلالت کرتے ہیں۔

33:35 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الاحزاب
0/73
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الاحزاب 33:35 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 33:35

Al-Mukhtasar

35- اللہ تعالیٰ کی اطاعت کے ساتھ اس کے سامنے عاجزی کرنے والے مرد اور عورتیں، اللہ کی تصدیق کرنے والے مرد اور عورتیں، اللہ تعالیٰ کے فرماں بردار مرد اور عورتیں، اپنے ایمان اور قول کے سچے مرد اور عورتیں، اللہ تعالیٰ کی اطاعت، گناہوں سے بچنے اور آزمائشوں پر صبر کرنے والے مرد اور عورتیں، اپنے مالوں سے فرضی اور نفلی صدقہ کرنے والے مرد اور عورتیں، اللہ کے لیے فرض اور نفل روزے رکھنے والے مرد اور عورتیں، زنا اور اس پر مائل کرنے والی چیزوں سے دور رہ کر اور جس کے سامنے ستر کھولنا جائز نہیں، اس سے قابلِ ستر اعضاء چھپا کر اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرنے والے مرد اور عورتیں اور دل و زبان سے علانیہ اور چپکے چپکے بکثرت اللہ کا ذکر کرنے والے مرد اور عورتیں، بلاشبہ ان کے لیے اللہ تعالیٰ نے ان کے گناہوں کی بخشش کا سامان تیار کیا ہے اور قیامت کے دن جنت کی صورت میں عظیم بدلہ تیار کر رکھا ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
22
الفاظ کی تعداد
30
مدینہ مصحف (604 صفحات)
422
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
422
نسخ مصحف (612 صفحات)
423
آیت 33:35 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الاحزاب (الأحزاب). 114 میں سے سورت نمبر 33 · آیات کی تعداد: 73.

آیت 33:35 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 22.

آیت 33:35 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 422 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 422 · نسخ مصحف (612 صفحات): 423.

آیت 33:35 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 30.

آیت 33:35 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 33:35: حروف کی تعداد 199، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 33:35 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 33:35 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,568 ہے۔

سورۃ الاحزاب میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الاحزاب: آیات کی تعداد 73۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 33 پر ہے۔

سورۃ الاحزاب مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الاحزاب مدنی ہے۔

کیا آیت 33:35 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 33:35 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الاحزاب کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 73 آیات اور 1,287 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play