مواد پر جائیں

سورۃ الاحزاب 33:39 الأحزاب

یہ سورۃ الاحزاب کی 73 آیات میں سے آیت 39 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3572، پارہ 22۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 423 پر ہے۔

ٱلَّذِينَ يُبَلِّغُونَ رِسَٰلَٰتِ ٱللَّهِ وَيَخۡشَوۡنَهُۥ وَلَا يَخۡشَوۡنَ أَحَدًا إِلَّا ٱللَّهَۗ وَكَفَىٰ بِٱللَّهِ حَسِيبٗا

یہ سب ایسے تھے کہ اللہ تعالیٰ کے احکام پہنچایا کرتے تھے اور اللہ ہی سے ڈرتے تھے اور اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے تھے1 ، اور اللہ تعالیٰ حساب لینے کے لئے کافی ہے.2

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 اس لئے کسی کا ڈر یا سطوت انہیں اللہ کا پیغام پہچانے میں مانع بنتا تھا نہ طعن وملامت کی انہیں پروا ہوتی تھی۔
  2. 2 یعنی ہر جگہ وہ اپنے علم اور قدرت کے لحاظ سے موجود ہے، اس لئے وہ اپنے بندوں کی مدد کے لئے کافی ہے اور اللہ کے دین کی تبلیغ ودعوت میں انہیں جو مشکلات آتی ہیں، ان میں وہ ان کی چارہ سازی فرماتا اور دشمنوں کے مذموم ارادوں اور سازشوں سے انہیں بچاتا ہے۔

33:39 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الاحزاب
0/73
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الاحزاب 33:39 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 33:39

Al-Mukhtasar

39- یہ انبیاء علیہم السلام وہ ہیں جو اپنے اوپر نازل ہونے والے اللہ تعالیٰ کے پیغامات اپنی امتوں کو پہنچاتے رہے اور وہ اللہ تعالیٰ کے سوا کسی سے نہ ڈرتے تھے۔ جب اللہ تعالیٰ کے حلال کیے ہوئے کام کرتے تھے تو اس کی پروا نہیں کرتے تھے کہ دوسرے لوگ کیا کہیں گے۔ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کے اعمال کی حفاظت کرنے کے لیے کافی ہے تاکہ وہ ان پر ان کا محاسبہ کرے اور انھیں ان اعمال کی جزا دے۔ اگر اچھے ہیں تو اچھی جزا اور اگر برے ہیں تو بری جزا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
22
الفاظ کی تعداد
13
مدینہ مصحف (604 صفحات)
423
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
423
نسخ مصحف (612 صفحات)
424
آیت 33:39 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الاحزاب (الأحزاب). 114 میں سے سورت نمبر 33 · آیات کی تعداد: 73.

آیت 33:39 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 22.

آیت 33:39 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 423 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 423 · نسخ مصحف (612 صفحات): 424.

آیت 33:39 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 13.

آیت 33:39 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 33:39: حروف کی تعداد 59، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 33:39 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 33:39 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,572 ہے۔

سورۃ الاحزاب میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الاحزاب: آیات کی تعداد 73۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 33 پر ہے۔

سورۃ الاحزاب مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الاحزاب مدنی ہے۔

کیا آیت 33:39 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 33:39 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الاحزاب کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 73 آیات اور 1,287 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play